تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
آپ نے فرمایا کہ ان شوہروں کا انتقال ہوگیا یاتجھ کوطلاق دے بیٹھے بڑھیا نے جواب دیا کہ طلاق دینے کی ہمت کس کو ہوتی میں نے سب کو مار ڈالا یہ سن کر حضرت عیسیٰg نے فرمایا کہ تیرے موجودہ شوہروں پر افسوس ہے کہ ان کو گزشتہ شوہروں کی حالت پر عبرت نہیں ہوتی۔ مسلمانو! ہوشیار ہوجائو اور سنبھلو دنیا بڑی بے وفا ہے اس سے بچو اس کا جادو ہاروت و ماروت(دو فرشتے ہیں جن پر جادونازل ہوا)کے سحر سے زیادہ اور جلد اثر کرتا ہے اگرچہ پرانا نمک جو کی روٹی کے ساتھ کھاکر اور ٹاٹ پہن کر زندگی گزارو گے تب بھی گزر جائے گی مگر آخرت کی فکر کرو کہ وہاں کی رتی برابر نعمت کا نہ ملنا بھی بڑی تکلیف کا سبب ہے۔ فصل۔ دنیا کی طلب ختم نہ ہوگی: بعض لوگ دھوکہ کھاجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمار ابدن کتنا ہی دنیا میں مصروف رہے مگر ہمارا قلب دنیا سے فارغ اور خالی رہتا ہے یادرکھو کہ یہ شیطانی وسوسہ ہے بھلا کوئی شخص دریا میں چلے اور پائوں نہ بھیگے یہ کیسے ہوسکتا ہے اگر تم کو دنیا کی طلب ہوگی اور ضرورت سے زیادہ دنیاکمانے کی تدبیروں میں لگے رہو گے تو ضروری بات ہے کہ پریشان رہو گے اور دین کو ہاتھ سے کھو بیٹھو گے یہ بھی جان لوکہ دنیا کی طلب کبھی ختم نہ ہوگی اور اس کی حرص ہمیشہ بڑھتی رہے گی کیونکہ دنیا کی مثال سمندر کے کھارے پانی کی سی ہے کہ جتنا پیو گے اسی قدر پیاس زیادہ لگے گی بھلا جو چیز ایک دن تم سے چھوٹ جانے والی ہے اس میں مصروف ہونا اگر اپنے رنج کا سامان کرنا نہیں ہے تو اور کیا ہے دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے کہ چھونے میں نہایت نرم ہے مگر منہ میں قاتل و مہلک زہر لیے ہوئے ہے اس بے وفا کی مفارقت یقینی ہے لہٰذا اس کے ہاتھ آجانے پر خوش ہونا اور ہاتھ نہ آنے پر رنج و ملال کرنا دونوں فضول ہیں دنیا کے زرومال کو اپنے اطمینان کا ذریعہ سمجھنا بڑی حماقت ہے جہاں ہمیشہ رہنا نہیں وہان اطمینان کیسا؟ دنیا مخلوق کا خانۂ ضیافت ہے: دنیا کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مہمان نواز نے اپنا مکان آراستہ کیااورشیشہ وآلات سے سجا کر مہمانوں کو بلایا اور ان کو اس میںبٹھا کر عطر اور خوشبو اور پھولوں سے براہوا طباق ان