تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
رعونت اور شہرت و جاہ: (غروراور شہرت و عظمت) کی محبت کا بیان خمول(گمنامی) و عدم شہرت سے بڑے فائدے ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ''دار آخرت کی بھلائیاں انہی کے لئے مخصوص ہیں جو زمین پر رہ کر بڑھنا چڑھنا اور فتنہ فساد کرنا نہیں چاہتے'' اور رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ ''بکریوں کے گلے میںدو بھیڑے آپڑیں تو وہ اتنا نقصان نہ کریں گے جتنا مال و جاہ کی محبت دیندار مسلمان کے دین کا نقصان کرتی ہے۔'' خوب سمجھ لو کہ رعونت اور حب جاہ بری بلا ہے ان سے قلب میں نفاق پیدا ہوجاتا ہے حقیقت میں وہ لوگ بڑے آرام میں ہیں جن کو کوئی جانتا بھی نہیں پریشان حال غبار آلودہ کہ نہ لوگ ان کو پاس بٹھانا پسند کرتے ہیں نہ امرأان کو اپنی کوٹھی میں بنگلوں میں گھسنے کی اجازت دیتے ہیں، اگر وہ نکاح کرنا چاہیں تو کوئی ان کو لڑکی دینا پسند نہیں کرتا، پھٹے پرانے کپڑے پہنے اور ذلت و مسکنت کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں انہی میں ایسے بندے ہوتے ہیں کہ اگر کسی بات پر قسم کھابیٹھیں تو اللہ تعالیٰ ان کی خاطر اس کو پورا فرماتا ہے۔ یادرکھو کہ جہاں انسان کی شہرت ہوئی اور اس کو مسند عزت کی جگہ بیٹھنا اور لوگوں کے آگے آگے چلنا پسند آیا تو بس تباہی آگئی اللہ کے بندے اپنے آپ کو بہت چھپاتے ہیں البتہ بلاطلب وبلاخواہش اگر اللہ تعالیٰ ہی ان کو ظاہر فرمادے تو اب ان کو چھپانا مناسب نہیں رہتا