تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
طعام میں مقدار کے اعتبار سے ادنیٰ درجہ کی مقدارجو کہ زہد کا اعلیٰ درجہ کہنا چاہیے رطل یعنی پائو سیر اناج ہے۔ اوسط درجہ کی مقدار آدھ سیر اور اعلیٰ مقدار جوزہد کا ادنیٰ درجہ ہے سیر بھر غلہ ہے پس جس نے اس سے زیادہ مقدار کھائی تو سمجھو کہ زہد کے خلاف کیا۔ جنس کے اعتبار سے زہد کے مراتب: جنس کی حیثیت سے اعلیٰ درجہ کا زہد اس جنس کے کھانے پر قناعت کرنا ہے جس میں غذائیت پائی جائے اگرچہ اناج کی بھوسی ہی کیوں نہ ہو اور اوسط درجہ جو کی روٹی ہے اور ادنیٰ درجہ گیہوں کے بے چھنے آٹے کی روٹی کا کھانا ہے اگر آٹا چھان لیا تو اس کا نام زہد نہیں بلکہ تنعم اور تلذذ(راحت اور لذت) ہے۔ اور ترکاری میں اقل درجہ کی ترکاری جو زہد کا اعلیٰ درجہ ہے سرکہ اور سبزی اور نمک کا استعمال ہے اور اوسط درجہ چکنائی کااستعمال کرنا ہے اور اعلیٰ درجہ کی ترکاری جو زہد کا سب سے نیچے کا درجہ ہے گوشت کھانا ہے بشرطیکہ ہفتہ میں صرف ایک یادوبار ہواور اگر ہمیشہ گوشت کھانے کی عادت ہوگئی تب توزہد سے بالکل ہی باہر نکل گیا۔ دیکھو حضرت بی بی عائشہc فرماتی ہیں کہ''چالیس چالیس دن گزر جاتے تھے اور رسول مقبولa کے دولت کدہ میں آگ بھی نہیں جلتی تھی معتبرذریعہ سے ثابت ہے کہ رسول مقبول aنے جب مدینہ منورہ میں قدم رنجہ فرمایا(تشریف لائے) کبھی تین دن بھی گیہوں کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی حَبِیْبِکَ وَصَفِیْکَ بقدر زھدہ وکمالہ۔ (الٰہی اپنے حبیب اور مصطفیa پر ان کے زہد اور کمال کی بقدر رحمت نازل فرما)۔ لباس کے متعلق زہد کے مراتب: لباس میں اعلیٰ درجہ کا زہد یہ ہے کہ صر ف اتنے کپڑے پر قناعت کرے جس سے ستر