تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے! ''جس نے اپنا قلب پاک بنالیا وہی فلاح کو پہنچا۔'' رسول مقبولa فرماتے ہیں''طہارت نصف ایمان ہے'' کیونکہ ایمان کے دو جزو ہیں یعنی قلب کا ان نجاستوں سے پاک کرنا جو اللہ تعالیٰ کوناپسند ہیں اور ان خوبیوں سے آراستہ کرنا جو اللہ تعالیٰ کو پسند اور محبوب ہیں گویا نجاست سے طہارت(پاک) کرنا ایمان کا ایک جزو ہے اور طاعت سے زینت وآرائش اس کا دوسرا ٹکڑا ہے لہٰذا اول وہ اخلاق ذمیمہ معلوم ہونے چاہئیں جن سے قلب کو پاک رکھنا ضروری ہے سو ان کے اصول بھی دس ہیں جن میں سے ہر ایک کا جدا جدا بیان کیا جاتا ہے۔ @@@@