تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
اور شائع کرتا پھرتا ہے حالانکہ حدیث میں آیاہے کہ تمام گنہگار بخش دیے جائیںگے مگر گناہوں کا اعلان و افشا کرنے والے لوگ نہ بخشے جائیں گے۔ پانچواں سبب: یہ ہے کہ اگر کسی عالم یا صوفی یعنی مقتدا سے کوئی صغیرہ گناہ ہوتا ہے تو اس کا اثر اور بھی زیادہ برا پڑتا ہے کیونکہ عام لوگ اس کو دیکھ کر اس گناہ میں بیباکانہ مبتلا ہوجاتے ہیں اوراسی طرح گناہ کا ایک سلسلہ قائم ہوجاتا ہے گویا یہ صغیرہ گناہ اتنا درازہوجاتا ہے کہ اس کے مرنے کے بعد بھی باقی رہتا ہے اس کی دیکھا دیکھی جن لوگوں نے بھی اس گناہ کو اختیار کیا ہے سب کا وبال اس کے نامۂ اعمال میں درج ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ باقی رہنے والا گناہ ختم ہو جانے والے گناہ سے بدتر ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اس گناہ کا بقاء صغیرہ ہونے کی وجہ سے ہی ہوا ہے پس خوش قسمتی اس کی جو اپنے مرنے کے ساتھ اپنے گناہ بھی دنیا سے لے جائے۔ بنی اسرائیل کے ایک عالم نے جب اپنے گناہوںسے توبہ کی تو اس زمانہ کے پیغمبر پر وحی نازل ہوئی کہ اس کے گناہ میرے اوراس کے درمیان ہی رہتے تو میں بخش دیتا مگراس نے تو مقتدا بن کر میرے دوسرے بندوں کو بھی گناہوں میں مبتلا کر دیا اور جہنم میں داخل کرایا خلاصہ یہ ہے کہ توبہ کرنا ہر گناہ سے ہر فرد بشر پر ضروری ہے اور توبہ اسی وقت ہو سکتی ہے جب کہ دل میں اللہ کا خوف ہو لہٰذا مناسب ہے کہ خوف کی فضیلت بیان کر دی جائے۔ فائدہ: توبہ ندامت کا نام ہے۔یعنی اپنی غلطی کا احساس پیدا ہوجائے ،اﷲ پاک کی بارگاہ میںجھک جائے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم ہو۔پھر بھی بھول ہو جائے تو اﷲ پاک کی بارگاہ سے مایوس نہ ہو پھر توبہ کرلے۔گر توبہ صد بار شکستی بازا بازآ۔ از بندہ محمد حسن عفی عنہ @@@@