تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
ناک سنکنے کے وقت:اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُوْبِکَ مِنْ رَوَائِحِ النَّارِ وَمِنْ سُوْئِ الدَّارِ ''اے اللہ! میں آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں دوزخ کی بواور اس جیسے برے گھر سے۔'' منہ دھوتے وقت:اَللّٰہُمَّ بَیَّضْ وَجْہِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہُ اَوْلِیَائِکَ وَلَاتُسَوِّدْ وَجْہِیْ یَوْمَ تَسْوَدُّ وُجُوْہُ اَعْدَائِکَ . ''اے اللہ میرا چہرہ روشن کر(اس دن میں) جس دن آپ کے دوستوں کے چہرے روشن ہوں گے اور میرا چہرہ سیاہ نہ کیجئے۔'' دایاں ہاتھ کہنی تک دھوتے وقت:اَللّٰہُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَاباً یَّسِیْراً. ''اے اللہ میرااعمال نامہ میرے داہنے ہاتھ میں دیجئے۔ اور میرا حساب آسان کیجئے۔'' بایاں ہاتھ کہنی تک دھوتے وقت:اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ تُعْطِیَنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ اَوْمِنْ وَّرَائِ ظَہْرِیْ ''اے اللہ! میں اس سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں کہ آپ اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں یا پیٹھ پیچھے سے دیں۔'' سرکامسح کرتے وقت:اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحَسَنَہ اَللّٰہُمَّ اسْمِعْنِیْ مُنَادِیَ الْجَنَّةِ مَعَ الْاَبْرَار۔ ''اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں سے کر دیجئے جو بات سن کر اچھائی کی پیروی کر لیتے ہیں اے اللہ مجھے نیکوں کے ساتھ جنت کی منادی سنائیے۔''