تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
طرف لگا رہے یعنی آدمی ہر وقت یہ سوچے کہ مجھ سے کوئی کام شریعت کے خلاف نہ ہو۔اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی نہ ہو۔بس سمجھو کہ اس کا دل عرش پر پہنچا ہو اہے۔از محمد حسن عفی عنہ فائدہ مہمہ: جو حضرات اپنے اہل حق مشائخ کے طریقت کے سلسلے میں جڑے ہوئے ہیں وہ اپنے شیخ کے بتائے ہوئے معمولات پر عمل کریںاور ان کی رہنمائی میں اپنی اصلاح کے سفر کو جاری رکھیں۔ $$$$ طلب حلال جہاں کہیں عبادت کا حکم ہوا ہے اس کے ساتھ ہی اکل حلال کا بھی حکم ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پاک چیز کھایاکرو اور نیک کام کیا کرو۔ جناب رسول اللہa فرماتے ہیں کہ ''ایمان لانے اور نماز پڑھنے کی فرضیت کے بعد رزق حلال کی تلاش فرض ہے''حضرت عبداللہ بن عمروd فرماتے ہیں کہ اگر تم نمازیں پڑھتے پڑھتے کمان کی طرح جھک جائو اور روزے رکھتے رکھتے تانت کی طرح دبلے ہو جائوتو بغیر تقویٰ اختیار کئے اور مال حرام سے بچے کچھ بھی قبول نہ ہوگا۔ رزق حرام کھا کر عبادت کرنا ایسا بے کار ہے جیساگوبر پر مکان تعمیر کرنا یادرکھو کہ رزق حلال کو قلب کی نورانیت میں بڑا اثر ہے لہٰذا مال حرام سے بچنا اور تقویٰ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ تقویٰ کے چار درجے ہیں: پہلادرجہ: جن چیزوں یا جس مال کی حرمت پر علمائے دین اور فقہائے شریعت کافتویٰ ہے ان کا استعمال نہ کرو کیونکہ ان کے استعمال سے آدمی فاسق بن جاتا ہے اور ثقاہت