تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
نعمت کا ازالہ(دور کرنا) مقصود نہيں ہوتا بلکہ اس جيسي نعمت کا اپنے آپ کو حاصل ہو جانے کي تمنا ہوتي ہے اور اس ميں کچھ مضائقہ نہيں ہے? فصل: حسد قلبي مرض ہے اس کا علاج ايک علمي ہے اور ايک عملي ہے? حسد کا علمي علاج: علمي علاج تو يہ ہے کہ حاسد کو جاننا چاہيے کہ اس کا حسد اسي کو نقصان پہنچارہا ہے اس محسود (حسد کيا ہوا) کا جس پر حسد کررہا ہے کچھ بھي نہيں بگڑتا بلکہ اس کا تو اور نفع ہے کہ حاسد کي نيکياں مفت ميں اس کے ہاتھ آرہي ہيں برخلاف حاسد کے کہ اس کے دين کا بھي نقصان ہے اور دنيا کا بھي? دين کا نقصان: دين کا نقصان تو يہ ہے کہ اس کے کيے ہوئے نيک اعمال حبط(ساقط) ہو جاتے ہيں نيکياں چلي جاتي ہيں اور حق تعالي? کے غصے کا نشانہ بنا ہوا ہے کيونکہ اللہ تعالي? کے وسيع خزانہ کي بے شمار نعمتوں ميں بخل کرتا ہے اور چاہتا ہي نہيں کہ دوسرے پر انعام ہو? دنيا کا نقصان: يہ ہے کہ حاسد ہميشہ رنج و غم ميں مبتلا اور اسي فکر ميں گھلتا رہتا ہے کہ کسي طرح فلاں شخص کو ذلت و افلاس نصيب ہو پس جس پر حسد ہے اس کے لئے بھي خوشي کا مقام ہے کہ مجھے بہت رنج پہنچانا چاہتے تھے اور خود ہر وقت کے رنج ميں گرفتار ہوگئے لہ?ذا اس کے حسد سے اس کي تو مراد پوري ہوگئي اور حسد کرنے والا بڑے خسارہ ميں رہا تم ہي سوچو کہ تمہارے حسد کرنے سے محسود کو کيا نقصان ہوا؟ ظاہر ہے کہ اس کي نعمت ميں کسي قسم کي کمي نہيں آئي? بلکہ اور نفع ہوا کہ تمہاري نيکياں اس کے نامہ ا?عمال ميں درج ہوگئيں کيسا الٹا قصہ ہوا حاسد چاہتا تو يہ تھا کہ محسود دنيا ميں تنگ دست ہو جائے اور نتيجہ يہ نکلا کہ اس کي نعمتيں بحال رہيں اور دين