تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
خلاف طبع حرکت پر غصہ سے باہر ہوئے جاتے ہو اور اس کو دنیا سے ناپید کردینے کے لئے تیار ہو۔ کیا تمہاری اطاعت ورضا مندی اللہ کی عبادت و حکم سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ عملی علاج یہ ہے کہ جب غصہ آئے تو (اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo) پڑھو کیونکہ غصہ شیطانی اثر ہے اور شیطان کے شر سے جب پناہ مانگی جائے گی تو وہ اثر زائل ہوجائے گا نیز اپنی حالت بدل دو۔ یعنی اگر کھڑے ہو تو بیٹھ جائو اور بیٹھے ہو تو لیٹ جائو اور اگر اس سے بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہو تو وضو کر لو اور اپنا رخسار زمین پر رکھ دو تاکہ تکبر ٹوٹے اور عزت والا عضو جب زمین پر رکھا جائے تو نفس مرے کیونکہ حدیث میں آیا ہے''اللہ کے نزدیک سب سے بہتر گھونٹ جو مسلمان پیتا ہے وہ غصہ کا گھونٹ ہے۔ جناب رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ جس مسلمان کو اپنے بی بی بچوں یا ایسے لوگوں پر غصہ آئے جن پر اپنا غصہ جاری کرسکتا اور سزا دے سکتا ہے اور وہ اس کو ضبط کر جائے اور تحمل سے کام لے تو اللہ تعالیٰ اس کا قلب امن اور ایمان سے لبریز فرمادے گا۔ یادرکھو کہ تحمل کی بدولت مسلمان شب بیدار، روزہ دار۔ عابد و زاہد کا مرتبہ پالیتا ہے۔ فائدہ: غصّے کا ا نا بُر ا نہیں ہے بلکہ غصّہ وہ بُرا ہے جس میںکسی پر ظلم و زیادتی ہو۔ہمارے ایک بزرگ فرمانے لگے کہ غصہ بڑا سیانا ہے یہ کمزور پر آتا ہے طاقتورپر نہیںآتالہٰذا یہ سوچیں کہ ایک ذا ت ایسی ہے جنکے قبضۂ قدرت میں سب کچھ ہے وہ اپنے بندوں کے ساتھ رحم وکرم والا معاملہ فرماتی ہے ہم بھی ان کے بندوں کے ساتھ یہی معاملہ کریں۔باقی اگر کسی موقع پر ضروری تنبیہ اور ڈانٹ ڈپٹ کرنی ہوتو عین غصہ کی حالت میں نہ کرے تا کہ زیادتی نہ ہوبلکہ جب غصہ ٹھنڈاہو جائے تو بعدمیں مصنوعی غصہ کر کے تنبیہ کرے۔اور اساتذۂ کی تنبیہ کے بارے میں بزرگوں کے مختلف اقوال ہیں۔١۔کسی استا ذ کے لیے اس وقت تک مارنا جائز نہیں جب تک طالب علم اس کی مار کو پھول نہ سمجھے اور پھول سمجھے گا خدمت ،لگن اور فکر کی برکت سے۔ ٢۔پہلے طلباء کی مثال لوہے کی طرح ہوتی تھی لوہے کو جتنا کوٹیں اتنا ہی پکا ہوتا ہے اور