تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
:بڑے۔ :نماز کے اندر دھیان پیدا کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی کون سی صفات کو سوچا جائے؟ :رحیم، کریم، جبار، قہار۔ :ایک ساتھی نے پوچھا ہے کہ میرے ساتھی کا تعلق کسی بدعتی پیر کے ساتھ ہے، اب آیا اس سے قطع تعلق کرنا کیسا ہے؟ :ضروری ہے۔ :نیک کام شروع کرتے وقت نیت نیک ہوتی ہے بعد میں ریا (دکھلاوا) کا خیال آ جاتا ہے، اس کا علاج بتا دیں؟ :توجہ نہ کریں، خیال آنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک خود رِیا کا ارادہ نہ کریں۔ :مدرسہ کے چمن سے پھول توڑنا کیسا ہے، اگر توڑنا ہو تو کس کی اجازت سے توڑیں؟ :مدرسہ کے دفتر سے اجازت لے لیں۔ :درود شریف پڑھنا آیا ذکر اللہ میں داخل ہے یا نہیں؟ :ذکر اللہ میں داخل ہے۔ :غسل بیٹھ کر کرنا اولیٰ ہے یا کھڑے ہو کر بھی کر سکتے ہیں؟ :دونوں طرح سے۔ :دو ابروں کے درمیان بال اُگے ہوں، مرد و عورت دونوں کے لیے ان کا صاف کرنا کیسا ہے؟ :نہیں کاٹ سکتے۔ :کان کے اوپر قلم اور پنسل لگانا کیسا ہے؟ :لگا لے کوئی حرج نہیں۔ :ایک صاحب نے پوچھا ہے کہ میاں بیوی اکٹھے غسل کر سکتے ہیں یا نہیں؟ :ہاں! کر سکتے ہیں۔ :تلاوت قرآن پر عمل کرنے کے لیے کتنی مقدار ضروری ہے؟ :اگر حافظ ہے تو تین پارے ورنہ جتنا ہو سکے۔