تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
پیش لفظ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد! ارشادِ ربّانی ہے (اَلاَ بِذِکْرِ اﷲِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ) اﷲ رب ذوالجلال کے اس مبارک ارشاد کا مفہوم یہ ہے کہ دلوں کا اطمنان اﷲ کی یاداور ذکر میں ہے اور یہاں ذکر اﷲ سے مراد پورا دین ہے اور دین کے پانچ شعبے ہیں۔ اعتقادیات، عبادات، معاملات، معاشرات اور اخلاقیات۔ پہلے چار شعبوں کی اصلاح اپنے اکابر حضرات کی دینی کتابیں پڑھنے سے اور وعظ ونصیحت سے ہو سکتی ہے لیکن دین کے پانچویں شعبے ''اخلاق'' کی اصلاح کے سلسلے میں عادت اﷲ یہی جاری ہے کہ کسی کامل شیخ کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر شیوخ کے اپنے سالکین کی تربیت کے مختلف انداز ہوتے ہیں سب انداز مبارک ہیں اﷲ تعالیٰ سب کو قبول فرمائے، انہی نیک مبارک اندازوں میں سے ایک مبارک انداز میرے شیخ اور مربیّ جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرورصاحب دامت برکاتھم العالیہ کا ہے۔ حضرت والا اخلاق کی اصلاح کے سلسلہ میں اپنی مبارک تربیت کا آغاز یوں فرماتے ہیں کہ جو شخص حضرت سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے اس کو پہلے پانچ باتوں پر عمل کرنے کا فرماتے ہیں 1 داڑھی پوری ہو یعنی ایک مشت سے کم نہ ہو۔ 2انگریزی لباس نہ پہنے۔ 3ٹی وی نہ دیکھے۔ 4 پاجامہ یا شلوار ٹخنوں سے اوپر رکھے۔ 5نماز باجما عت صحیح العقیدہ امام کے پیچھے پڑھے۔ ان پانچ باتوں پر عمل کے بعد حضرت قصد السبیل سے مطالعہ کرواتے ہیںتاکہ بیعت کے صحیح مقصد کی پہچان ہوجائے، پھر تبلیغ دین کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ: اعمال ظاہری کے بیان میں۔ دوسرا حصہ: اخلاق مذمومہ کے بیان میںاور تیسرا حصہ: اخلاق محمودہ کے بیان میں۔ دوسرا حصہ جو اخلاق مذمومہ کے بیان میں ہے اس کی دس اصلیں ہیں پہلی اصل کثرت اکل ،حرص طعام کے بیان میں ہے حضرت والا یہاںسے سبق کا آغاز اور مطالعہ شروع کرواتے ہیںکہ ایک ایک اصل اور بیان پڑھ کر اپنے حال کی اطلاع دیں کہ آیا اسپر عمل ہے یا کہ نہیں اگر ہے تو بہت اچھا ورنہ کم از کم ایک ہفتہ مشق کر کے احتیاط کرکے اپنے حال کی اطلاع دیں ،پھر بھی کمزوری محسوس ہو تو مزید ایک ہفتہ احتیاط کریں