تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
روزہ کی کیفیت کے اعتبارسے تین قسمیں یہ ہیں: پہلی قسم: تو عام روزہ ہے کہ صرف روزہ توڑنے والی چیزوں یعنی کھانے پینے اور جماع سے بچتے ہیں اگرچہ بدن سے گناہ کئے جائیں سو یہ نام ہی کا روزہ ہے۔ دوسری قسم: یہ ہے کہ بدن کے کسی عضو سے بھی کوئی کام خلاف شرع نہ ہو۔ یعنی زبان غیبت سے محفوظ رہے اور آنکھ نامحرم کو بری نگاہ کے ساتھ دیکھنے سے بچی رہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ حلال اور قلیل غذا پر افطار کی فضیلت: تیسری قسم: خاص روزہ خاص بندوں کا ہے کہ اعضائے بدن کے ساتھ ان کا قلب بھی فکرووساوس سے محفوظ رہتا ہے اور سوائے ذکر الٰہی کے کسی چیز کا بھی ان کے دل میں گزر نہیں ہونے پاتا یہ کمال کادرجہ ہے اور چونکہ اس کا حاصل کرنا ہر شخص کا کام نہیں ہے اس لئے کم سے کم اتنا خیال تو ضرور رکھنا چاہیے کہ ایسے کھانے پر روزہ افطار کیا کروجو بلاشبہ حلال اور پاک ہو اور وہ بھی اتنا نہ کھائو کہ جس سے معدہ بھاری اور بدن کسلمند (سست) ہوجائے کہ تہجد کو بھی آنکھ نہ کھلے یعنی ایسا نہ کرو کہ دن کے چھوٹے ہوئے کھانے کی بھی تلافی افطار کے وقت کرنے لگوکیونکہ ایسا کرنے والوںکو روزہ کااتنا نفع نہیں ہوتا جتنا کہ کسل کی وجہ سے نقصان ہوجاتا ہے۔ فائدہ: روزہ جو فرض کے درجہ میں ہے جیسا رمضان کا روزہ ،یا واجب کے درجہ میں ہے جیسے نذر کا روزہ،کفارہ وغیرہ کا روزہ ان کا رکھنا ضروری ہے ،باقی نفلی روزہ میں اختیار ہے۔اگر ہمت ہو تو رکھ لیںیا شیخ بطور علاج کے فرمائیںتو رکھ لیں۔ $$$$