تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
گیا اور بیوی پھر غمگین ہوئی اس وقت شیخ نے پھر یہی فرمادیا کہ غم نہ کرو اسی میں بھلائی تھی، بار بار یہ سن کو بیوی کو تعجب ہوا کہ صریح نقصان ہورہا ہے اور خاوند بھلائی بھلائی پکاررہا ہے غرض صبح ہوئی تو دفعةً غنیم کاایک لشکر اس میدان میں لوٹنے کے لئے آپڑا اور جتنے بھی گھروں کا انکو پتہ چلا سب کو لوٹ لیا اور بجز ان بزرگ اور انکی بیوی کے سب ہی کو گرفتار اور باندی غلام بنا کر لے گئے اور مکان کا پتہ و نشان دشمن کی فوج کو اس سے چلا کہ کسی کے دروازے کا کتا آہٹ پاکر بھونکنے لگا اورکسی کا گدھا رینگ رہا تھا اور کسی کا مرغ اپنی بانگ بلند کررہا تھا اس وقت ان بزرگ نے اپنی بیوی سے کہا کہ دیکھو کہ اس بادیہ نشین قوم کی بربادی کا سبب آج یہی جانور بن گئے پس اللہ کا کتنا فضل تھا کہ ہمارے تینوں جانور پہلے ہی مر گئے اگر آج وہ زندہ ہوتے تو ہم بھی دوسروں کی طرح دشمن کے ہاتھوں گرفتار ہوتے۔ مشکل ہے:تکوینی اسراروحکم پر مطلع ہونا ایک نبی کسی پہاڑ کی کھوہ میں بیٹھے عبادت کررہے تھے اور پہاڑ کے قریب میں چشمہ تھا جس پر اکثر اوقات پیاسوں کی آمدورفت رہتی تھی ایک مرتبہ ایک سوار آیا اور اس نے نقدی کی ہمیانی تو کمر سے کھول کر زمین پر رکھ دی اور پانی پینے لگا اس کے بعد وہاں سے چلا گیا اور تھیلی وہیں بھول گیا تھوڑی دیر بعد ایک اور شخص آیا اور تھیلی کو وہاں پڑا دیکھ کر اس کو اٹھالیا اور لے کر چل دیا اس کے بعد ایک غریب مزدور سر پر لکڑیوں کا گٹھا لادے ہوئے آیا اور زمین پر ڈال کر آرام لینے کے لئے چشمہ کے کنارے بیٹھ گیا اتنے میں وہ سوار جس کی تھیلی رہ گئی تھی گھبرایا ہوا آیا اور تھیلی کو نہ پایا ادھر ادھر دیکھا جب کوئی آدمی نظر نہ آیا تو اس بے چارے مزدور کے سر ہوگیا ہر چند اس نے انکار کیا کہ میں نے تھیلی کو دیکھا بھی نہیں مگر سوار کو یقین نہ آیایہاں تک کہ اس نے تلوار کو میان سے نکالا اور غریب مزدور کی گردن اڑادی اس کے بعد پشت پھیری اور چلا گیا یہ حال دیکھ کر پیغمبر نے بارگاہ خداوندی میں عرض کیا کہ بارالٰہا یہ نرالہ واقعہ بھی کتنا عجیب ہے کہ تھیلی کس نے لی اور مارا گیا کوئی اور۔ حکم ہوا کہ تم اپنا کام کرو تمہیں ہمارے ملکوتی اسرار(عالم وجود میں لانے کے راز) میں دخل دینے کی حاجت نہیں بات یہ ہے کہ اس مزور