تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
موت بڑی ہولناک چیز ہے اور موت کے بعد کے واقعات اس سے زیادہ ہولناک ہیں اور ان کا ذکر کرنا اور یادرکھنا دنیا کو منغض (ناپسندیدہ) بناتا ہے اور اس دنیاناپائیدار کی محبت کو دل سے نکال لیتا ہے اور دنیا کی محبت ہی ہر گناہ کی جڑوبنیاد ہے پس جب دنیا سے قلب کو نفرت ہو گئی تو سب کچھ مل گیا اور دنیا سے نفرت اس وقت ہوگی جب کہ موت کا فکر اور خیال ہوگا کہ عنقریب ہم پر کیاآفت آنے والی ہے۔ فکر موت کا طریق اور تصور کی کیفیت: فکر کا طریقہ یہ ہے کہ کسی وقت خلوت میں بیٹھ کر سارے خیالات کو دل سے نکال دو اور قلب کو بالکل خالی کر کے توجہ اور عزم کے ساتھ موت کا دھیان کیا کرو اول اپنے ان دوستوں اور اعزاء و اقارب کا تصور کرو جو دنیا سے گزر گئے اور یکے بعد دیگرے ایک ایک کا دھیان کرتے جائو کہ یہ صورتیں کہاں چلی گئیں یہ لوگ کیسی کیسی امیدیں اپنے ساتھ لے گئے حرص وامل نے ان میں اپنا کتنا زور دکھایا؟ جاہ و مال کی کیا کچھ تمنائیں اور آرزوئیں ان کے دلوں میں رہیں مگر آج وہ سب خاک میں مل گئے اور منوں مٹی کے نیچے دبے پڑے ہیں کہ کوئی شخص ان کا کبھی نام بھی نہیں لیتا ا س کے بعد مرنے والوں کے بدن اور جس کا دھیان کرو کہ کیسے حسین اور نازک بدن تھے مگر اب پارہ پارہ ہوگئے ہیں گل سڑ پھٹ گئے اور کیڑے مکوڑوں کی غذا بن گئے اس کے بعد ان کے اعضاء اور جوارح میں سے ایک عضو کا دھیان کرو کہ وہ زبان کیا ہوئی جو کسی وقت چپ ہونا جانتی ہی نہیں تھی وہ ہاتھ کہاں گئے جو حرکت کیا کرتے تھے دیکھنے والی آنکھیں اور ان کے خوب صورت حلقے کس کیڑے کی خوراک بن گئے غرض اسی طرح دھیان کرو گے تو سعید بن جائو گے کیونکہ رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ سعید وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت حاصل کرے۔ طول امل سے بچو اور موت کو ہمیشہ پیش نظر رکھو: افسوس کہ ہم موت جیسی ہولناک چیز سے غافل ہیں اس زمین پر کہ ہم جسے پائوں سے روند رہے ہیں ہم سے پہلے سینکڑوں آئے اور چل دئیے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ یہیں رہیں