تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
اسماعیلg نے دریافت کیا کہ بارالٰہا وہ کون لوگ ہیں ارشاد ہوا کہ صابر فقیر۔ خلاصہ یہ ہے کہ اگر فقیر کے ساتھ قناعت اور صبرورضا بھی ہوتو نور علی نور اور اس کا ثواب بہت ہی زیادہ ہے اور چونکہ زہد کی ابتداء فقر پر صبر کرنا ہی ہے اس لئے صبر کا بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ فائدہ: زُہد کی حقیقت ہے دُنیا سے بے رغبت ہونا، اِس کے لئے گناہ سے بچنا ہی کافی ہے۔میرے حضرت سے کسی نے پوچھا کہ تبلیغ دین میں جو زہدکے مراتب لکھے ہوئے ہیں ان پر عمل کرنا مشکل ہے،حضرت فرمانے لگے یہ شیخ بتلائے گا کہ اس زمانے میں زہد کے کس مرتبے پر عمل کرنا ہے۔حضرت فرمانے لگے اس زمانے کا زہد یہ ہے کہ آدمی گناہ سے بچ جائے۔اور گناہوں سے بچانے والی چیز خدا کا خوف اور ڈر ہے ہمیںاور کوئی دیکھے نہ دیکھے وہ ہر وقت دیکھ رہے ہیں۔ از بندہ محمد حسن عفی عنہ @@@@