تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
:اللہ پاک کی بارگاہ سے سلام آئے تو جواب میں کیا کہنا چاہیے؟ : (التحیات ﷲ و الصلوٰة و الطیبات) :حضور اقدسۖ کی ذات اقدس کی طرف سے سلام آئے تو سلام کا جواب کس طرح دیں؟ : (علیکم و علیہم السلام صلی اللہ علیہ وسلم تسلیما کثیرا کثیرا) اور اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوب درود شریف پڑھے۔ :جب بھی کوئی نیک عمل کرتا ہوں تو شروع میں نیت اچھی ہوتی ہے بعد میں ریا کا خیال آ جاتا ہے۔ :جب بھی کوئی نیک عمل شروع کریں ایک مرتبہ اپنے دل پر دھیان دے کہ یہ نیت کر لیں کہ یا اللہ! یہ نیک عمل تجھے خوش کرنے کے لیے کر رہا ہوں پھر ہزار بار بھی غیر کا خیال اور وسوسہ آئے تو اس کی پرواہ نہ کرے بلکہ اپنے نیک کام میں لگا رہے۔ یہ ریا نہیں بلکہ وسوسہ ریا ہے یہ نیک عمل کو چھوڑوانے کے لیے شیطان کا دھوکہ ہے۔ :میں خود تو غیبت سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں اگر کوئی مجلس میں غیبت شروع کر دے تو کیا کروں؟ : اگر خاموش کروا سکتے ہیں تو خاموش کروا دیں یا مجلس سے الگ ہو جائیں اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو آہستہ سے ذکر اللہ میں مشغول ہو جائیں ان کی بات کی طرف توجہ نہ دیں۔ :بعض ساتھی پڑھنے پڑھانے میں آگے بڑھ جاتے ہیں تو ان کے بارے میں دل میں حسد اور جلن پیدا ہوتی ہے تو کیا کروں؟ : نام لے کر ان کے حق میں دعائے خیر کریں کہ یا اللہ! ان کے کام میں خوب برکت عطا فرما اگر آپ کی دعا ان کے حق میں قبول ہو گئی تو کام وہ کرے گا ثواب آپ کو ملے گا اور اگر دعا کرنے کے باوجود پھر بھی دل میں جلن و چبھن محسوس ہو تو غیر اختیاری ہے اور وہ معاف ہے۔ :حب دنیا کا کیا مطلب ہے؟