تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
عارضی چیز کہ مہینے بھر بخارآئے تو سارا حسن و جمال خاک میں مل جائے اور چیچک نکل آئے تو صورت کا روپ بدل جائے فخر کے قابل کس طرح ہوسکتے ہے؟ حسین صورت اگر اندرونی نجاستوں میں غور کرے تو اپنے ظاہری جمال پر کبھی فخر نہ کرے۔ یادرکھو کہ جس حسن و جمال کو بناوٹ اور آرائش کی حاجت ہے وہ ہر گز فخر کے قابل نہیں ہے اگر ہر ہفتہ غسل نہ کیا جائے تو دیکھ لو بدن کے رنگ و بو کا کیا حال ہوتا ہے سنک، تھوک، بول و براز، جیسی نجاستوں سے سارا بدن بھرا ہوا ہے۔ پھر بھلا نجاست کے ڈھیر اور غلاظت کے کوڑے کو کیا زیبا ہے کہ اپنے آپ کو صاحب ِ جمال سمجھے اور اس پر نازاں اور متکبر ہو۔ فائدہ: تکبر یہ ہے کہ دوسرے کو حقیر سمجھ کر اپنے کو بڑا سمجھنا۔اور صرف اپنے آپ کوبڑا سمجھنا اور دوسرے کو حقیر نہ سمجھنا یہ عجب کہلاتا ہے۔بہرحال جب بھی اپنی بڑائی کی طرف ذہن جائے فوراًاﷲ تعالیٰ کی کبریائی کی طرف ذہن جائے۔جیسے ارشاد ربانی ہے (وَلَہُ الْکِبْرِیَآئُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَالْعَزِیْزُالْحَکِیْمُ) از بندہ محمد حسن عفی عنہ DDD