تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
قدرتی سپاہ میں ادل بدل کر دیا اور جن میں عدل و انصاف رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا تھا ان میں ظالمانہ کاروائی کی۔ پس قیامت کے دن جب تمام اعراض (وہ چیزیں جو کسی کے تابع ہو کر موجود ہوتی ہیں خود بخود نہیںمثلا رنگ و روپ اعمال غصہ حلم وغیرہ) کو اجسام عطا کئے جائیں گے اور شہوت نفسانی کو گھوڑے کی اور غصہ کو کتے کی صورت مرحمت ہو گی اور عقل شاہانہ لباس پائے گی تو اس وقت یہ راز کھل جائے گا اور تم کہو گے۔ ہائے افسوس ہم نے کیسا ظلم کیا کہ بادشاہ کو کتے اور گھوڑے کے سامنے سر بسجود رکھا۔ کاش شکاری مرد کی طرح اس کتے اور گھوڑے کو بوقت ضرورت کام میں لاتے کہ بے موقع نہ ان کو بھگاتے اور نہ خلاف عقل ان سے کوئی کام لیتے اور نہ عقل کی ماتحتی سے ان کو باہر نکالتے بلکہ ان کو عقل کا ایسا تابعدار بنائے رکھتے کہ جہاں وہ چاہتی وہاں ان سے کام لیتی ورنہ بے کار اپنی جگہ پرپڑے رہتے گویاہیں ہی نہیں۔ مخلوق کے حقوق کی نگہداشت اور اس کا علاج: دوسری حالت یعنی جب تم کو عام مخلوق سے تعلق ہو تو اس وقت کا ضرور لحاظ رکھو کہ مخلوق کو تم سے کسی قسم کی ایذا نہ پہنچے۔رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ ''مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے اللہ کی مخلوق محفوظ رہے'' اور اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ مخلوق کو نفع پہنچائو اور اس سے بھی اعلیٰ درجہ صدیقین کا ہے کہ جن سے ایذا اٹھائو ان کے ساتھ سلوک اور احسان کرو کیونکہ رسول مقبولa نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو نصیحت فرمائی تھی کہ ''اے علیb اگر صدیقین کا درجہ حاصل کرنا چاہو تو جو تم سے قطع تعلق کرنا چاہے تم اس سے تعلق رکھو اور جو تم پر ظلم کرے تم اس کے ساتھ سلوک کرو۔ مخلوق کے حقوق قائم رکھنے میں درج ذیل بیس باتوں کا لحاظ رکھو جن کی تفصیل یہ ہے: جو کچھ اپنے لئے بہتر سمجھو وہی دوسروں کے لئے بہتر سمجھو کیونکہ حدیث میں ایسے شخص کے لئے بشرطیکہ اس کا خاتمہ بالخیر ہو جائے جہنم سے محفوظ رہنے کی بشارت آئی ہے۔ ! ہر کسی کے ساتھ تواضع سے پیش آئو کیونکہ اللہ تعالیٰ مغرور اور متکبر کو پسند نہیں کرتا، پس