تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
نیز رسول اللہaفرماتے ہیں کہ جب کوئی تمہارے پاس مٹھائی لائے تو اس میں سے کچھ کھالیا کرو اور خوشبو لائے تو لگالیا کرو اسی طرح جو کچھ طبیب روحانی فرمادیا کریں اس میں سے مناسبتیں نہ ٹٹولو بے چون و چرامان لو کیونکہ ان امور میں بے شمار اسرار اور رموز ہیں جن کی خاصیتیں ہر شخص کی سمجھ میں نہیں آسکتیں۔ فائدہ: اپنی زندگی کے تمام امور (عقائد، عبادات، معاملات، معاشرات، اخلاقیات) میں فرائض، واجبات ،سنن مؤکدہ کی پابندی کرنی ہے اور حرام اور مکروہ تحریمی سے بچنا ہے۔ باقی نفلی عبادات وغیرہ اپنی ہمت کے مطابق جتنا کرسکے کر لے اُس میں خیر ہی خیرہے۔یہ سب اﷲتعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہیں۔پھر جہاں تک ہو سکے اپنے ظاہر اور باطن کو اتباع سنت کے نور سے منور اور روشن کریں۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ $$$$