تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
نفس کی خاصیت کتے کی سی ہے کہ مارکھائے بغیر سیدھا نہیں ہوتا: خوب سمجھ لو کہ جب تک نفس کے ساتھ ایک عرصہ دراز تک اس طرح مباحثہ نہ رکھو گے اس وقت تک یہ کبھی سیدھا نہ ہوگا اور جب تک یہ سیدھا نہ ہوگا اس وقت تک نہ تم سے اللہ کی یاد ہو سکے گی اور نہ مناجات میں لذت آئے گی نہ سلوک کی طرف توجہ ہوگی اور نہ صراط مستقیم پر چلنے کی فکر ہوگی لہٰذا اس مناظرہ کو اپنے اوپر واجب و فرض سمجھو اور اکثر نفس کے ساتھ یہ مباحثہ شروع کر دیا کرو اور جب نفس تمہاری مخالفت کرے تو اس کو ڈانٹو، جھڑکو اور ایسی سزا دو جو کار گر اور بااثر ہو کیونکہ نفس کی خاصیت کتے کی سی ہے کہ جب تک مار نہ کھائے گا اس وقت تک ادب نہ پائے گا۔ پھر اگر تم کو نفس کے ساتھ مناظرہ کرنے اور محاسبہ لینے یا نفس کو ڈانٹنے اور سزا دینے کا طریقہ معلوم کرنے کی خواہش ہو تو احیاء العلوم کی کتاب المحاسبہ والمراقبہ دیکھو کہ اس مختصر کتاب میں ان ابواب کے بیان کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اب دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب سیدنا محمد مصطفیa کے طفیل مجھے اور تمہیں اپنی بے شمار عطائوں سے ڈھانپ لے اور کرم و فضل فرمائے جن باتوں کا اس نے ہم کو علم عطا فرمایا ہے اس پر عمل کی توفیق بخشے اورجو کچھ ہم نے پڑھایاسنا ہے اس کو حال بنادے کہ اصل کیفیت ہم اپنے نفس پر گزرتی ہوئی دیکھ لیں۔ آمین یارب العالمین تمت $$$$