تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
خلاصہ: ''تمام اذکار و اشغال و مراقبات وغیرہ کا خلاصہ یہ ہیں کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی حضوری ہر وقت میسر رہے۔ جس طرح انسان کو اپنی ہستی کا ہمہ وقت علم ہے کہ ''میں ہوں'' بس ایسا بلکہ یہی علم حق تعالیٰ کے ساتھ رہنا چاہیے فرق اتنا ہے کہ اپنے تیئں جسم صورت شکل آنکھ ناک نان کے ساتھ مشاہدہ کرتا ہے حق تعالیٰ کو بدون اس کے مشاہدہ کرے کہ وہ ہے۔'' ''یوں خیال کرو کہ اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں طرح طرح کی نعمتیں دی ہیں ان کا شکر اور بندگی ہم پر فرض ہے پس جو لوگ اس امید پر ذکر شغل کرتے یا نماز وغیرہ پڑھتے ہیں کہ ہمیں اس کا نفع ملے یہ ان کی حماقت ہے ان کی نیت میں فساد ہے، کیسا نفع، کہاں کا اجر؟ یہ ہستی یہ جسم یہ آنکھیں یہ ناک یہ کان یہ زبان یہ حواس وغیرہ جو حق تعالیٰ نے ہمیں دے رکھے ہیں پہلے ان کے شکریے سے تو فراغت ہو لے تب دوسرے نفع اور اجر کی توقع کرے۔'' ''اللہ کا ذکر کرنا ہی زندگی کا فائدہ ہے باقی تمام نقصان ہی نقصان ہے اگر کسی سے بحضور قلب نہ ہو سکے زبان ہی زبان تک رہے تاہم فائدہ سے خالی نہیں۔ '' (ماخوذ تذکرة الرشید ) ****