تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
پاک کا نام لکھا ہوتا ہے۔ بعض مرتبہ اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ اس کا اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کو دیکھ کر دل بہت غمگین ہو جاتا ہے۔ یہاں کیسے کریں؟ :جتنا اٹھا سکیں اٹھا لیں باقی چھوڑ دیں کیونکہ وہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے جس نے پھینکے ہیں اس کو گناہ ہو گا۔ :داڑھی کے بال گر جاتے ہیں اور ناخن کاٹتے ہیں ان کا کیا کرنا چاہیے؟ :جتنا آسانی سے اٹھا سکیں اٹھا کر دفن کر دیں یعنی کہیں دبا دیں، باقی چھوڑ دیں۔ :بعض مرتبہ ایک نماز کے لیے پیشاب کی تکلیف کی وجہ سے کئی کئی دفعہ وضو کرنا پڑتا ہے کیا ہر بار مسواک کریں یا ایک دفعہ کافی ہے؟ :ہر دفعہ مسواک کریں۔ :صرف دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح کریں یا بائیں ہاتھ کی انگلیوں پر بھی کر سکتے ہیں، نیز انگوٹھے کے پوروں کو تین شمار کریں یا دو؟ :ایک پر بھی کر سکتے ہیں اور دونوں پر بھی، تین شمار کریں گے۔ :چیونٹیاں پانی میںبہتی ہوئی نظر آ جائیں تو ان کو پانی سے نکال دیں یا چھوڑ دیں؟ :نکال دیں۔ :بعض لوگ جو فاسق، فاجر قسم کے ہوتے ہیں ان کو فوراً ترغیب دینا چاہیے یا مانوس کر کے؟ :مانوس کر کے۔ :کون سی چیز کھڑے ہو کر کھانا درست ہے؟ :کوئی نہیں۔ :عذر کی وجہ سے بندہ کی نماز جماعت سے رہ جائے اور اتفاق سے کسی طالب علم (وغیرہ) کی نماز بھی رہ جائے ان کے ساتھ جماعت کرنا کیسا ہے؟ :مسجد سے باہر کروا لیں۔ :سبق پڑھنا افضل ہے یا جنازہ میں شریک ہونا؟