تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
ضروری ہے کہ جاڑے کا کپڑا گرمی میں کام نہیں دیتا۔ اور گرمی کا کپڑا جاڑے میں بے کار ہے اور اسی بنا پر رسول مقبولa نے ایک درویش کی بابت فرمایا ہے کہ قیامت کے دن ایسا اٹھے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا ہو گا لیکن اس کی عادت یہ تھی کہ جب جاڑا آتا تھا تو گرمی کے کپڑے آئندہ سال یعنی دوسری گرمی کے لئے رکھ چھوڑا کرتا تھا پس اگر یہ عادت نہ ہوتی تو اس کا چہرہ چمکتے ہوئے آفتاب کی طرح دمکتا۔ دفع مضرت کا حکم بھی جلب منفعت کی طرح تین قسم کا ہے: تیسری صورت یعنی موجودہ تکلیف یا نہ آنے والے نقصان کے دفع کرنے کی کوشش کرنا ہے مثلا درندہ کو دیکھ کر بھاگ جانا یا جھکی ہوئی دیوار کے پاس سے ہٹ جانا کہ گر نہ جائے یا مرض کا علاج کرنا کہ جاتا رہے اور صحت حاصل ہوجائے سو اس کے بھی مختلف مراتب ہیں جن کو مذکورہ بالا مضمون پر قیاس کر کے تم خود سمجھ سکتے ہو کیونکہ اسباب پر مسبب کا حصول یا یقینی ہوگا یا بظن غالب یا مذموم اور ہر ایک کا مفصل حال تم کو معلوم ہوچکا ہے پس ہر صورت کا حکم اس سے معلوم کرلو۔ فصل۔ ضعیف القلب کو اتنی حرص نہ کرنی چاہیے:جن لوگوں کی نظر وسیع اور قلب مضبوط و مستحکم ہو اور یقین بڑھا ہوااور بھروسہ قوی ہو ان کو تویہی زیبا ہے کہ اگلے دن کا بھی ذخیرہ جمع نہ کریں۔ البتہ ضعیف القلب کو زیبا نہیں کہ ان کی حرص کرے بلکہ اگر ایسی حالت ہو کہ ذخیرہ فراہم نہ کرنے سے قلب کی پریشانی کا اندیشہ ہو تو ایسے شخص کے لئے اس توکل کو ترک کرنا اور ذخیرہ مہیا کرنا ضروری ہے تاکہ قلب کو فراغ و سکون حاصل ہو اور عبادت صحیح ہوسکے کیونکہ طبیعت کے فکر و انتشار میں جس نقصان کا اندیشہ ہے اس کی اصلاح سبب سے مقدم ہے۔ ہاں جن لوگوں کو قوت ایمان اور قلبی اطمینان حاصل ہے ان کو تو زاد راہ بغیر سفرکرنا جائز ہے بشرطیکہ سات روز تک بھوک پر صبر اور گھاس پات پر قناعت کرسکیں کیونکہ گھاس پات تو جنگل میں بھی ملنا غالب ہے لیکن ضعیف الایمان شخص اگر ایساکرے گا تو گناہ گار ہوگا کیونکہ وہ جس صورت کو اپنے خیال میں ہلاکت سمجھتا ہے اس میں اپنے قلب کو ڈال رہا ہے اور جان