تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
گے موت کاخطرناک سفر درپیش ہے مگر ہمیں کچھ پرواہ نہیں اس قدر غفلت طول امل نے پیداکررکھی ہے اگر یہ جہالت رفع ہوتو موت کا دھیان آئے اسی لئے رسول مقبولa نے حضرت عبداللہ بن عمرdکو نصیحت فرمائی تھی کہ صبح ہو تو شام کا فکر نہ کرو اور شام ہو تو صبح کا خیال نہ لائو اور دنیا میں آئے ہو تو زندگی میں موت کا سامان اور تندرستی میں موت کا فکر کرو کیونکہ اے عبداللہ(b) کیا خبر ہے کل کو تمہارا کیا نام ہوگا یعنی زندہ ہو گایا مردہ۔ جس شے کے آنے کا کوئی وقت مقرر نہیں اس کی فکر تو ہر وقت ہونی چاہیے بس اپنی امیدوں پر خاک ڈالو اور آرزوئوں کو بڑھنے نہ دو اللہ جانے گھنٹہ بھر میں کیا ہوتا ہے۔ حضرت اسامہb نے سو دینار میں دو مہینہ کے وعدہ پر ایک کنیز خریدی جناب رسول اللہa نے فرمایا کہ اسامہ(b) کی حالت پر تعجب کروکہ زندگی کا بھروسہ ایک دن کا بھی نہیں اور دو مہینہ کے وعدہ پر کنیز خریدی یہی طول امل ہے اللہ کی قسم کہ میں نوالہ منہ میں رکھتا ہوں اور یقین نہیں کرتا کہ حلق سے نیچے اترے گا۔ ممکن ہے کہ نوالہ کھاتے ہی اچھو پڑ جائے پھندا لگ جائے اور دم نکل جائے لوگو اگر تمہیں عقل ہو تو اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمدa کی جان ہے کہ جو کچھ وعدہ کیا گیا ہے وہ ضرور آنے والا ہے اور جو آنے والا ہے وہ بہت قریب ہے اگر تم کو جنت میں داخل ہونے کی خواہش ہو تو دنیا کی لمبی امیدوں کو کم کرو اور موت کو ہر وقت پیش نظر رکھو اور اللہ سے شرمائو جیسا کہ شرمانے کا حق ہے انشاء اللہ تعالیٰ جنت میں داخل ہوجائو گے۔ فائدہ: فکرِ موت کی نشانی گناہوں سے بچنا اور نیکیوں میں آگے بڑھنا۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ ****