تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
منورہ کے احباب کو فرمانے لگے کہ تم مدینہ منورہ میں اتباع سنت کے ساتھ زندگی گزارو۔پھر فرمایا کہ ایک آدمی اتباع سنت کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے وہ دنیا کے جس کونے میں موجود ہو مشرق میں ہو مغرب میںاس کی دوری حضوری سے کم نہیں ہے یعنی وہ دور رہ کر بھی مدینہ منورہ میں ہے۔کیونکہ وہ دور رہ کر بھی حضوراکرمa کی روح مبارک کو خوش کر رہا ہے اور ٹھنڈک پہنچا رہا ہے۔پھر جہاں تک ہو سکے اپنے ظاہر اور باطن کو اتباع سنت کے نور سے منور اور روشن کریں۔لباس سنت کے مطابق ہو ،ازار یا شلوار ٹخنوں سے اُوپر ہو،اپنے چہرے پر سنت رسولa کو سجائیں، یعنی داڑھی ایک مشت سے کم نہ ہواور اتباع سنت کے جذبے سے اپنے دل کو لبریز کرنے اور جوش دلانے کے لیے یہ سوچیں کہ اﷲ پاک کے پیارے حبیبa کی ایک سنت زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ جیسا کہ حدیث شریف میں ہے من تمسک بسنتی عند فساد امتی فلہ اجر مائة شہید۔ از بندہ محمد حسن عفی عنہ @@@@