تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
ریاء کا بیان: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے'' کہ افسوس ہے ان نمازیوں پر جو اپنی نماز سے بے خبر ہیں جو دکھاوا کرتے ہیں۔''ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اعمال میں اخلاص پیدا کرے اور ریاء و نمود سے اپنے اعمال اور طاعتوں کو بچائے کیونکہ ریاء شرک اصغر ہے۔ ریاء و نمود کا صلہ یعنی شہرت دنیا میں پورا ہو گا: حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ بندوں کو جزاو سزا دے گا اور انعامات عطا فرمائے گا تو ریاء کاروں کو حکم دے گا کہ انہی کے پاس جائو جن کے دکھانے کو نمازیں پڑھتے اور عبادتیں کیا کرتے تھے۔ اپنی عبادتوں کا ثواب اور طاعت کا صلہ بھی انہی سے لو دیکھو کیا دیتے ہیں۔ دوسری طویل حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے دن احکم الحاکمین کی شہنشاہی عدالت میں غازی، عالم اور سخی کی پیشی ہوگی اور تینوں اپنے جہاد فی سبیل اللہ، تعلیم و تعلم اور مشغلہ علم و دین اور اپنی خیرات و صدقات کا اظہار کریں گے۔ حکم ہوگا کہ یہ سب اعمال تم نے چونکہ محض دکھاوے اور نام کے لئے کئے تھے تاکہ لوگ کہیں کہ فلاں شخص غازی ہے فلاں شخص بڑا عالم ہے فلاں شخص بڑا سخی ہے سو یہ باتیں حاصل ہوگئیں کہ دنیا میں تم کو شہرت حاصل ہوئی اور لوگوں نے تم کو غازی اور سخی کہہ کر پکارا پھر کس مقصود کے لئے اعمال کئے تھے جب وہ حاصل ہو چکا تو اب کیا استحقاق رہا اور یہاں کیا چاہتے ہو لہٰذا جائو جہنم میں۔ رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ جس عمل میں ذرہ برابر بھی ریا ہوگا اس کو اللہ تعالیٰ ہر گز قبول نہ فرمائے گا۔