تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
حضرت امام حسینb اور اہل بیت کے شہید کرنے میں شریک ہوئے ان سے کوئی انتقام بھی نہیں لیا تو معلوم ہوا جو کچھ ہوا اس کے اشارے پر ہوا اور یہ فاسق فاجر ہونے والا عقیدہ یہ بھی یزید کے بارے میں اعتدال والا عقیدہ ہے کیونکہ اگر اس کو فاسق فاجر تسلیم نہ کریں تو خلیفہ عادل تسلیم کرنا پڑے گا اور خلیفہ عادل کے خلاف خروج بغاوت ہوتا ہے اور باغی شہید نہیں ہو سکتا لہٰذا حضرت امام حسینb کی شہادت کا انکار کرنا پڑے گا لہٰذا ماننا پڑے گا کہ یزید فاسق فاجر تھا اور حضرت امام حسینb کا اس کے خلاف خروج برحق تھا باقی یزید کے فسق و فجور کی وجہ سے حضرت امیر معاویہb کی شان میں ایک ذرے کا فرق لازم نہیں آتا وہ صحابی رسولa ہیں، کاتب وحی ہیں، ہدایت کے آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے ہیں اور یزید تو تابعی بھی نہیں ہے کیونکہ تابعی کی تعریف یہ ہے کہ (من تبعہم باحسان) جو اخلاص کے ساتھ صحابہe کی پیروی کرے اور حضرت امیر معاویہb نے جب اس کو خلیفہ مقرر کیا تھا اس وقت ان کے سامنے یزید کے فسق و فجور کے وہ حالات نہیں تھے جو بعد میں پیش آئے اور عالم الغیب اللہ کی ذات ہے۔ الغرض! ہم حسینی ہیں، یزیدی نہیں ہیں۔ حضرت امام حسینb شیعوں کے نہیں وہ سنیوں کے امام ہیں کیونکہ حسینی وہ ہے جو حضرت حسینb کی راہ پر چلے اور ان کی راہ پر چلنے والے سنی ہیں، نہ کہ کوئی اور حضرت امام حسینb نواسہ رسولa ہیں اللہ پاک کے پیارے حبیبa کو حضرات حسنین کریمین پیارے نواسوں سے بڑی محبت تھی۔ تمام صحابہ کرامe اور اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا مرکز ہے اور مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو کتاب سیدنا علی و حسینd تلخیص حضرت اقدس حضرت نفیس الحسنی شاہ صاحب l۔ :خلافت راشدہ حق چار یار سے کیا مراد ہے؟ اس نعرے کا کیا مطلب ہے؟ حالانکہ