تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
غصہ کا بیان: غصہ آگ کا شعلہ ہے اس کا زور توڑنا بھی ضروری ہے۔ کیونکہ رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ کسی شخص کے پچھاڑنے سے آدمی پہلوان نہیں ہوتا بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے نفس کو پچھاڑ دے۔ یادرکھو کہ جس طرح تلخ ایلوے سے میٹھا شہد بگڑ جاتا ہے اسی طرح غصہ سے ایمان بگڑ جاتا ہے غصہ بری بلا ہے یہی مار پیٹ گالی گلوچ اور زبان درازی جیسے کھلے گناہ کرادیتا ہے اور اسی سے کینہ ، حسد، بدگمانی اور افشائے راز(راز ظاہر کرنا) ہتک عزت(عزت کو رسوا کرنا) کے عزم کی باطنی معصیتیں ہوتی ہیں، غصہ کی وجہ سے مسلمانوں کو اپنے مسلمان بھائی کا خوش کرنا ناگوار گزرتا ہے اور اس کا رنج و تکلیف میں رہنا پسند آتا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ سب تباہ کن معصیتیں ہیں۔ فصل۔ غصہ کا علاج: اس کا علاج دو طرح کرنا چاہئے۔ اول: تو ریاضت اور مجاہدہ سے اس کو توڑنا چاہئے مگر توڑنے سے مقصود یہ نہیں ہے کہ غصہ کا مادہ ہی نہ رہے اس لئے کہ اگر مادہ ہی جاتا رہے گا تو کفار سے جنگ اور جہاد کیونکر ہوگا اور فساق و فجار اور مبتدعین کی خلاف شرع باتوں پر ناگواری کس طرح ہوگی ناجائز افعال دیکھ کر غصہ آنا تو ضروری اور شرع کاعین مقصود ہے لہٰذا غصہ کے توڑنے اور ریاضت کرنے سے مراد یہ ہے کہ اس کو مہذب اور عقل و شرع کا تابعدار بنالیا جائے اور ایسا کر دیا جائے جیسا کہ شکاری کتا ہوتا ہے کہ جب اس کا مالک اس کو بھگاتا ہے تو وہ بھاگتا ہے اور جب وہ کسی پر حملہ