تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
دوسروں کو اس سے محروم رکھا حالانکہ یہ محرومی بھی کسی جرم سابق کی سزا یا قصور کا بدلہ نہیں ہے پس جب ایسا خیال کرو گے تو خوف الٰہی پیدا ہو گا اور سمجھو گے کہ جس نے بلااستحقاق انعام فرمایا ہے وہ اگر بلاقصور اس نعمت کو چھین بھی لے تو کوئی چون و چرا نہیں کرسکتا اور کیا خبر ہے کہ یہ نعمت مکر اور استدراج (ڈھیل) ہو اور وبال جان اور عذاب کی سبب بن جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ان پر ہر نعمت کے دروازے کھول دئیے یہاں تک کہ جب وہ خوش ہوگئے اور پھولے نہ سمائے تویکایک ان کو پکڑ لیا جب یہ خیالات ذہن نشین ہوں گے خشیت اور خوف تم سے کسی وقت بھی دور نہ ہوگا اور کسی نعمت پر نازاںاور خوش نہ ہوئو گے پس عجب سے بآسانی نجات مل جائے گی۔ فائدہ: اپنی خوبیوں کو سوچنا خود پسندی ہے۔جب بھی اپنی کسی خوبی پر نظر جائے تو فوراًاللہ تعالیٰ کے انعام پر نظر جائے ۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ DDD