تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
محبت کا بیان: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ''اللہ نیک بندوں سے محبت کرتا ہے اور نیک بندے اللہ سے محبت کرتے ہیں'' اور جناب رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ''جب تک تمہارے نزدیک اللہ اور اس کا ر سول ہر چیز سے زیادہ محبوب نہ ہوگا اس وقت تک تمہارا ایمان کامل نہ ہوگا۔ حضرت ابوبکر صدیقb فرماتے ہیں کہ جس شخص کو اللہ کی محبت کا مزاآجاتا ہے اس کو دنیا کی طلب بالکل ہی نہیں رہتی اور وہ آدمیوں سے وحشت کھانے لگتا ہے۔ اہل کلام و فلسفی چونکہ اللہ کی محبت کے معنی نہیں سمجھے اس لئے وہ اس کے منکر ہو کر یوں کہنے لگے کہ جس ذات کا کوئی مثل نہیں ہے اس کو ہماری طبیعت کے ساتھ مناسبت پیدا نہیں ہوسکتی اور نہ ہماری عقل اس کا پورا ادراک کرسکتی ہے لہٰذا اس کی محبت کے بجز اس کے کوئی معنی نہیں کہ اس کے احکام کی تعمیل اور ارشاد کی تعمیل کی جائے یہ بے چارے چونکہ حقیقت سے جاہل ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ محبت اپنے ہم جنس ہی کے ساتھ ہوسکتی ہے ان کی فہم حقیقت الامر (واقعی بات) کو معلوم نہ کرسکی ہم اس جگہ مختصر طور پر محبت کی حقیقت بیان کرتے ہیں تاکہ اصل بات معلوم ہوسکے۔ عشق اور محبت کی حقیقت اور چھٹا حاسہ: جاننا چاہیے کہ ہر لذیذ چیز انسان کو محبوب ہے اور محبوب ہونے کے یہ معنی ہیں کہ طبیعت اس کی طرف کھینچتی اور نفس اس کی جانب مائل ہوتا ہے یہی میلان طبیعت بڑھ جاتا ہے تو عشق کہلانے لگتا ہے اسی طرح کسی چیز کے ناپسند اور مبغوض ہونے کے یہ معنی ہیں کہ طبیعت اس