تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
فصل۔ مدح سے تکبر پیدا ہونے کاعلاج: اگر کسی شخص کی کوئی مدح کرے تو اس کو چاہئے کہ اپنے اعمال اور خطرات ووساوس کو دھیان کرے اور سوچے کہ اللہ جانے میرا انجام کس حالت پر ہونا ہے۔ واقعی یہ خوبیاں جو یہ شخص بیان کررہا ہے اگر مجھ میں موجود بھی ہیں تو بھی ان کا کیااعتبار،نیز اپنی باطنی بیماریوں اور عیوب پر نظر کرے اور خیال کرے یہ پوشیدہ عیب ایسے ہیں کہ اگر اس مداح کو معلوم ہوجائیںتو میری مدح کبھی نہ کرے، غرض مسلمان کو چاہئے کہ اپنی تعریف سن کر خوش نہ ہو بلکہ اس کو دل سے مکروہ سمجھے۔ اسی کی جانب رسول مقبولa ارشاد فرماتے ہیں کہ مداح کے منہ میں مٹی بھر دو۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی جب مدح ہوتی تھی تو یوں دعامانگتے تھے کہ بارالہا میرے جو گناہ انہیں معلوم نہیں وہ بخش دیجئے اور جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں اس کا مجھ سے مواخذہ نہ کیجئے اور مجھے ان کے گمانوں سے بہتر بنادیجئے میں جیسا ہوں آپ ہی خوب جانتے ہیں یہ نہیں جانتے۔ فائدہ: مدح سرائی وہ منع ہے جس میں کچھ لینے کی نیت ہو البتہ کسی کی دل جوئی کے لیے کوئی تعریف کا کلمہ کہہ دیا وہ اس میں داخل نہیں ہے ۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ DDD