تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
ہے کہ وہ مساجد میں آبیٹھیں۔ چہارم: خلوت کی نیت کرو کہ مشاغل مرتفع(دور) ہونے سے فکر آخرت کی استعداد پیدا ہو اور ذکر الٰہی کے سننے کے لئے تجردوعزلت (گوشہ نشینی) حاصل ہو دیکھو رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ جو شخص مسجد کی جانب اس لئے روانہ ہو کہ اللہ کا ذکر کرے یا سنے تو وہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثل ہے۔(یہ قول ابن ماجہ میں ہے طبرانی کی حدیث میں بجائے ذکر کرنے کے نیکی سیکھے یا سکھائے تو کامل حج کا ثواب ہے۔) پنجم: اس کی نیت کرو کہ جو لوگ بے نمازی ہیں ان کو تنبہ ہوگا اور نماز کو بھولے ہوئے لوگ بھی تمہاری دیکھادیکھی نماز کو اٹھ کھڑے ہوں گے پس تمہارا نماز کو جانا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بن جائے گا کہ کارخیر کی ترغیب دی اور معصیت سے روکا اس وجہ سے ان کے ثواب میں تم بھی شریک ہوئے۔ ششم: مسجد میں جانے سے دوسرے مسلمانوں کو کچھ نہ کچھ اخروی فائدہ حاصل ہوگا جوتمہارے لئے دارِ آخرت کا ذخیرہ بنے گا۔ ہفتم: اللہ کے گھر میں بیٹھو گے تو کچھ حیا و شرم آئے گی اور گناہ کی جرأت کم ہو جائے گی کہ حاکم کی یادداشت(ہروقت خیال رکھنا) اس کی مخالفت سے روکا کرتی ہے لہٰذااس کی بھی نیت کرو۔ غرض اسی طرح ہر عمل میں کئی کئی نیتیں ہوسکتی ہیں جن کی بدولت گنتی کے چند اعمال تمہارے حق میں ہزاروں نیکیاں بنیں گے اور حضرات مقربین کے اعمال کے ساتھ شامل ہوجائو گے۔ ایک معصیت بھی متعدد نیتوں سے کئی معصیتیں بن جاتی ہیں: اسی طرح یہ بھی یادرکھو کہ عمل میں معصیت کی نیت کرنے سے ایک گناہ کئی کئی گناہ بن کر شیطان کے اعمال کے مساوی ہوجاتا ہے مثلا مسجد میں آکر بیٹھنے سے فضول باتیں بنانی مقصود ہوں یا مسلمانوں کی ہتک وآبروریزی اور ہنسی مذاق اڑانے کی نیت ہو یا ان عورتوں و