تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے ساتھ نیک برتائو کا بیان: تمام مخلوق کے ساتھ حسن معاشرت: تمام مخلوق عمر کی کشتی پر سوار ہو کر دنیا کا سفر ختم کررہی ہے اور دنیا ایک مسافر خانہ ہے اس لئے آخرت کے مسافروں یعنی مسلمانوں کا اپنی سرائے کے ہم جنس مسافروں کے ساتھ نیک برتائو کرنا بھی دین کا ایک رکن ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ انسان کی تین حالتیں ہوتی ہیں کیونکہ یا تو مجرد اور تن تنہا ہو گا اور یا اہل و عیال اور دوست و احباب وغیرہ سے تعلقات رکھتا ہو گا اور یا بین بین (بیچ بیچ) حالت ہوگی کہ تعلق تو ہوگا مگر صرف اقرباء اور رشتہ داروںیا پڑوسیوں سے ہوگا عام مخلوق سے نہ ہوگا پس تینوں حالتوں کے حقوق اور حسن سلوک سے تم کو واقف ہونا چاہئے جن کو ہم جدا جدا بیان کرتے ہیں۔ تجرد کی حالت: پہلی حالت میں چونکہ آدمی کو صرف اپنی ذات سے تعلق ہے اس لئے اپنے نفس کی اصلاح اور اس خدائی لشکر کے حقوق ادا کرنے ضروری ہیں جو اس عالم اصغر(چھوٹا ساجہان) یعنی انسان میں اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں اور چونکہ اس جگہ ہمیں اختصار مقصود ہے۔اس لئے جسم انسان میں خدائی لشکر کے صرف سرداروں کا تذکرہ کرتے ہیں اور متنبہ(ہوشیار) کئے