تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
نماز کا بیان بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ''میری یاد کے لئے نماز قائم کرو'' اور جناب رسول اللہa فرماتے ہیں''نماز دین کا ستون ہے'' خوب سمجھ لو کہ تم نماز میں اپنے پروردگار سے باتیں کرتے ہو لہٰذادیکھ لیا کرو کہ نماز کیسی پڑھ رہے ہو اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے اقامة صلوٰة یعنی نماز کے درست کرنے کا حکم فرمایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ نماز کے متعلق تمام ضرورتوںکی پوری رعایت کرو لہٰذا نماز میں درج ذیل تین باتوں کا پورا لحاظ رکھنا چاہیے۔ اول: نماز سے پہلے اچھی طرح وضو کرو اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ وضو میں جس قدر سنتیں اور مستحبات ہیں ان کو بجا لائو اور ہر عضو کے دھونے کے وقت وہ دعائیں پڑھو جو حدیث میں آئی ہیں۔1 اور اس کے ساتھ ہی کپڑوں کا اور وضو کے پانی کا خیال رکھو کہ دونوںپاک ہوں لیکن اس میں اتنا مبالغہ نہ کرو کہ وساوس تک نوبت پہنچ جائے کیونکہ یہ وسوسہ شیطانی ہے اور شیطان اکثر عبادت کرنے والے نیک بندوں کے اوقات شش و پنج میں ضائع کرتا ہے۔ وضو کرنے اور کپڑوںکی طہارت میں ایک عجیب حکمت: جاننا چاہیے کہ نمازی کے کپڑوں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی پھل کے اوپر کا چھلکا اور بدن کی مثال ایسی ہے جیسے اندر کا گودا اور قلب کی مثال ایسی ہے جیسے اندر کی گری اور مغز۔ ظاہر ہے کہ مقصود مغز ہوا کرتا ہے۔ ! وضو کے متعلق دعائیں کتاب کے آخر میں صفحہ نمبر (٢٨٣) پر ملاحظہ فرمائیں۔