تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
کے سامنے رکھ دیا ظاہر ہے کہ صاحب مکان کا مطلب اس سے یہ ہے کہ طباق میں رکھے ہوئے پھولوں کو سونگھو اور پاس والوں کے آگے سر کادوکہ وہ اب اسی طرح نفع اٹھائیں اور بخوشی خاطر برابر والوں کے سامنے کر دیں یہ مطلب نہیں ہے کہ سارے طباق پر تم ہی قبضہ کر بیٹھو پس اگر کوئی شخص آداب مجلس سے واقف نہ ہو اور طباق کو اپنا نذرانہ سمجھ کر بغل میں دبائے تو اس کی حماقت پر تمام حضارِ (حاضرین) مجلس ہنسیں گے اور اس کا مذاق اڑائیں گے اور اس کے بعد یہ نتیجہ ہوگا کہ مالک مکان زبردستی طباق چھین کر دوسروںکے سامنے رکھ دے گا تم ہی سوچو کہ اسوقت اس کو کیسی ندامت ہوگی۔ اسی طرح دنیا اللہ تعالیٰ کی میزبانی کی جگہ ہے اس سے اللہ تعالیٰ کا یہ مقصود ہے کہ مسافرانِ آخرت آئیں اور بقدر ضرورت اس طرح نفع اٹھائیں جس طرح مستعار چیزوں سے نفع اٹھاتے ہیں اور اپنی حاجتیں رفع کیا کرتے ہیں اس کے بعد بخوشی خاطر اس کو دوسروں کے حوالہ کر کے اپنا راستہ لیں اور آخرت میں آپہنچیں پس مستعار(ادھار) چیزوں سے دل کا لگانا حقیقت میں چلتے وقت اپنے آپ کو شرمندہ کرنا اور رنجیدہ بنانا ہے۔ فائدہ: حب دنیا کا مطلب گُناہ کر کے مال وغیرہ کماناکیونکہ دنیا اﷲ پاک کی ذات سے غافل ہونے کا نام ہے اور غفلت کی نشانی معصیت ہے یعنی اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی کر کے کوئی کام کرنا۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ DDD