تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
ہوجائے تو بہت اچھا ہے لہٰذا دل کو ٹٹول لیا کرو کہ اس میں کیا خواہش ہے کیونکہ اگر یہ خواہش ہوئی کہ میری ہی عبادت دوسرے لوگوں کی رغبت کا ذریعہ بنے اور میں مقتدا بنوں اور مخلوق میری مقتدی1 ہو تو بس یہی ریاء اور طلب شہرت وحب ِ جاہ ہے کیونکہ اس صورت میں ظاہر ہے کہ اخلاص جاتا رہا اسی بنا پر اپنے گناہوں کا چھپانا اور ظاہر نہ کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس نیت سے ہو کہ لوگ فاسق نہ کہیں۔ گناہ کے مخفی رہنے پر خوشی گناہ نہیں ہے: گناہوں کے مخفی رہنے پر خوش اور آشکارا ہونے پر رنجیدہ ہونے میں کچھ مضائقہ نہیں ہے عام ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی موافقت کے باعث ہو کہ وہ معصیت کے چھپانے کو پسند اور اظہار کو ناپسند فرماتا ہے یا اپنے اوپر سے ایذارفع کرنے کے سبب سے ہو کہ معصیت کے فاش ہونے پر لوگوں کو میری مذمت اور برائیاں کرنے کا موقع ملے گا اور اس سے میرے دل پر صدمہ ہوگا اور یہ صدمہ اختیاری نہیں ہے بلکہ طبیعت کا اقتضا ہے اور یا اللہ تعالیٰ کی شان ستاری ظاہر ہونے پر خوش ہونے کی وجہ سے ہو بہرحال کسی نیت سے بھی کیوں نہ ہو گناہوں کے مخفی رہنے پر خوش ہونا حرام نہیں ہے البتہ عبادت پر اس نیت سے خوش ہونا کہ لوگ تعریف کریں گے اور متقی و عابد سمجھیں گے بیشک حرام ہے کیونکہ یہ خوش ہونا گویا عبادت کی اجرت لینا اور مخلوق کی مدح کو اپنی طاعت کا معاوضہ بنانا ہے اور یہ ناجائز ہے اس مضمون کو دوسرے طریقہ سے یوں سمجھوکہ معصیت کے ظاہر ہونے میں عموما حیا اور شرم آتی ہے اور حیا چونکہ ریاء نہیں ہے اس لئے اس غرض سے معصیت کا چھپانا اور اس پر خوش ہونا بھی حرام نہیں ہے برخلاف عبادت کے اس کے ظاہر ہونے پر خوش ہونے کی وجہ بجز اس کے عبادت کا معاوضہ موہوم اور دنیائے دنی (کمینی دنیا) کا فائدہ قرار دیا ہے اور کوئی معقول وجہ نہیں ہے لہٰذا حرام ہے ہاں ریاء کے خوف سے طاعت اور عبادت کا چھوڑنا بھی مناسب نہیں ہے بلکہ عبادت کو کرتے رہو اور اگر اس میں ریاء پیدا ہو تو اس کے دور کرنے کی کوشش رکھو البتہ اگر ایسے کام ! پیروی کرنے والی اور جس کی پیروی کی جائے وہ مقتدا۔