تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
آسکتیں لہٰذا ان کے اٹھانے کی کوشش ہونی چاہے اور جن لوگوں کا ایمان قوی ہوجاتا ہے کہ اللہ کی محبت ان کے قلب میں پیدا ہونے اور ان کو طاعت میں لذت آنے لگتی ہے ان پر بھی قلبی وساوس اپنا اثر کرتے ہیں مثلا نماز کی حالت میں ان کا دل اس طرف متوجہ ہو جاتا ہے کہ ہماری نیت کیسی ہے اور جو خلوص شروع نماز کے وقت ہر وقت ذکر الٰہی کا بیان: اللہ تعالیٰ شانہ، ارشاد فرماتا ہے اللہ کا کثرت سے ذکر کرو تاکہ فلاح پائو اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ کا ذکر جہاد و صدقات اور خیرات سب سے افضل ہے اس سے معلوم ہوا کہ ذکر اللہ سے بہتر کوئی عمل نہیں ہے۔ ذکر الٰہی کے لیے ایک مغز اور تین پوست ہیں اور مغز تو مقصود بالذات ہے مگر پوست اس لئے مقصود اور محبوب ہیں کہ وہ مغز تک پہنچنے کے ذرائع اور اسباب ہیں۔ پہلا پوست: صرف زبان سے ذکر کرنا ہے۔ دوسرا پوست: قلب سے ذکر کرنا اور جبراً باتکلف اس کا خوگر (عادی) ہونا ہے یادرکھو کہ قلب کو اپنی حالت پر چھوڑنا نہ چاہئے کیونکہ اس کو تفکرات اور تخیلات میں پڑنے سے پریشانی ہوتی ہے لہٰذا مناسب ہے کہ اس کی مرغوب شے یعنی ذکر الٰہی اس کے حوالہ کر دی جائے تاکہ اس کو اطمینان حاصل ہو جائے۔ تیسرا پوست:یہ ہے کہ ذکر الٰہی قلب میں جگہ کر لے اور ایسا گڑ جائے کہ اس کا چھڑانا