تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر: (نیکی کاحکم کرنا اور برائی سے روکنا) یعنی وعظ و نصیحت کا بیان: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ''تم میں کچھ لوگ ایسے بھی ہونے چاہئیں جو نیکی کی جانب بلائیں اور اچھے کام کا حکم کریں برائیوں سے منع کریں یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ واعظوں کی بے پروائی معصیت ہے: حدیث میں آیا ہے کہ جب لوگ معصیت میں مبتلا ہو جائیں اور ان میں ایسے لوگ بھی موجود ہوں جو ان کو معصیت سے روک سکتے ہیں مگر وہ کاہلی کریں اور ان کو معصیت سے منع نہ کریں تو اللہ تعالیٰ ان پر عذاب جلد نازل فرمائے گا۔ حضرت عائشہc فرماتی ہیں کہ ایک ایسے قصبہ پر عذاب نازل ہو چکا ہے جس میں اٹھارہ ہزار مسلمان آباد تھے اور ان کے اعمال انبیائh جیسے تھے 1مگر اتنا نقص تھا کہ اللہ کی نافرمانیاں دیکھ کر ان کو غصہ نہ آتا تھا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو چھوڑے ہوئے تھے لہٰذا ہلاک کر دئیے گئے اگر تم کسی جگہ پر کوئی ناجائز کام ہوتا ہوا دیکھو گے اور خاموش بیٹھے رہو گے تو اس گناہ میں تم بھی شریک سمجھے جائو گے کیونکہ غیبت کرنے والا اور سننے والا گناہ کے اندر دونوں برابر ہیں۔ ! یعنی قریب قریب تھے ورنہ انبیاء تک کسی کا عمل نہیں پہنچ سکتا۔