تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
:سفر میں جماعت کراتے وقت اقامت کہنا ضروری ہے یا نہیں؟ :ضروری نہیں ہے، بہتر ہے۔ :موبائل فون کی سکرین پر اللہ لکھا ہوا آتا ہے تو اس کو لیٹرین میں لے جانا کیسا ہے؟ :اگر نظر آتا ہے تو جائز نہیں ہے۔ :گھریلو مسائل میں بعض رشتہ داروں کے بارے میں کہہ دیتے ہیں کہ فلاں نے ایسا ایسا ظلم کیا ہے تو کیا ایسی باتیں کرنا غیبت میں سے تو نہیں ہیں؟ :غیبت ہیں، ہاں البتہ بتا دے جو اصلاح کر سکتا ہے پھر غیبت نہیں ہو گی۔ :اذان کے کلمات میں سے بھول کر کوئی کلمہ رہ جائے مثلاً الصلوٰة خیر من النوم۔ اب آیا اذان ہو گئی یا کہ نہیں؟ :دوبارہ دینی چاہیے۔ :اخباروں کی جو ردّی ہوتی ہے اس کا بیچنا کیسا ہے حالانکہ اس پر حضورa کی احادیث مبارکہ لکھی ہوتی ہیں؟ :(١) بیچنا جائز ہے (٢) آگے ان کا کام ہے، احترام کریں یا نہ کریں۔ بہرحال بیچنا جائز ہے۔ :اگر کوئی سال گرہ کی مبارک بادی دے تو اس کا جواب دینا اور تحفہ لینا چاہیے یا کہ نہیں؟ :ٹھیک نہیں ہے۔ :تہجد کی اذان جیسے حرمین شریفین میں دی جاتی ہے یہاں بھی دی جا سکتی ہے یا کہ نہیں؟ :نہیں۔ :مسلمان ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھنا ضروری ہے یا صرف تصدیق قلبی کافی ہے؟ :کلمہ شہادت پڑھنا ضروری ہے۔ تنبیہ:موبائل فون وغیرہ میں سادہ گھنٹی استعمال کریں، مسجد حرام، مسجد نبوی شریف اور دیگر مساجد میں گانے بجانے والی گھنٹی کا استعمال سخت بے ادبی اور محرومی کا سبب ہے۔