تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
چونکہ تکبر بڑی بڑی خباثتوں کا مجموعہ ہے اس لئے جہنم کا پورا ذخیرہ ہے۔ اول کبریائی: کہ وہ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے مخصوص اور اسی کی شان کو زیبا ہے پس انسان ضعیف البنیان جس کو دوسرے کااختیار تو درکنار اپنے ہی نفس کا اختیار نہیںاس صفت الٰہی میں ساتھی ہونے کی کس طرح جرأت کرسکتا ہے اور چونکہ متکبر شخص باوجود اس ذلت و ضعف کے حق تعالیٰ کی مشارکت چاہتا ہے اور اس صفت کمالیہ میں اس کے ساتھ منازعت(جھگڑا) کرتا ہے اس لئے پرلے درجے کااحمق اور خبیث النفس سمجھاجائے گا۔ دوم تکبر: دوم تکبرکے سبب حق بات کے انکارکی نوبت آتی ہے جس سے دینی سعادت کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اورمتکبراللہ کی مخلوق کوبہ نظر حقارت دیکھنے لگتا ہے اور یہ بات اللہ تعالیٰ کو بہت ناگوار ہے۔ کسی اطاعت اور کسی معصیت کو معمولی و حقیر نہ سمجھو: کان لگا کر سنو! ایک بزرگ کی نصیحت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رضامندی کو اپنی طاعت میں چھپارکھا ہے لہٰذا کسی عبادت کو کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہوحقیر نہ سمجھو کیا خبر ہے کہ اس کی رضامندی اس میں چھپی ہوئی ہواور اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنی ناراضگی اور غصہ کو معصیت میں چھپا دیا ہے پس کسی معصیت کو کیسی ہی ذرا سی کیوں نہ ہو کبھی معمولی نہ سمجھو کیا خبر ہے شائد اسی میں اس کی ناراضگی وغصہ چھپا ہوا ہو اسی طرح اپنی ولایت و قرب کو اپنے بندوں میں مخفی رکھا ہے لہٰذا کسی بندہ کو کیسا ہی گناہ گار کیوں نہ ہوکبھی حقیر نہ سمجھو کیاخبر کہ شاید یہی بندہ اللہ کا ولی ہو اسی عمل میں اس کی رضامندی ہو جس کا ظہور اس کے انتقال کے وقت دفعةً ہو جائے۔ سوم تکبر نفس: تکبر نفس کوئی پسندیدہ وصف حاصل نہیں کرنے دیتا تکبر کرنے والا شخص تواضع سے محروم