تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
بے ریش لڑکوں کا نظارہ مقصود ہو جو نماز کے لئے آئے ہیں یا تفاخر اور مناظرہ یا زبان درازی سے اپنے حریف کو ساکت کر کے حاضرین مسجد کے دلوں میں اپنی وقعت پیدا کرنی مقصود ہو یا اور کسی برے کام کی نیت ہوتو یہی ایک فعل کئی گناہوں کا مجموعہ ہو جائے گا۔ لہٰذا مناسب ہے کہ مباح کام کے اندر بھی اچھی نیت کر لینے سے غفلت نہ کی جائے کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے دن بندہ سے اس کے ہر کام کی باز پرس ہو گی حتیٰ کہ آنکھ میں سرمہ لگانے اور کسی کپڑے کو چھونے اور انگلیوں سے مٹی کریدنے تک کا سوال ہوگا کہ کیوں کیا تھا؟ اور مباح کام میں نیت کرنے کی یہ صورت ہے مثلا کہ جمعہ کے دن اگر خوشبو لگائی تو یہ نیت ہوگی کہ اپنی ثروت و تونگری ظاہر ہو یا یہ مقصد ہوگا کہ خوشبو سے نفس کولذت حاصل ہوگی یا یہ ہوگا کہ اس طرح بن سنور کر جائوں گا تو عورتیں میری گرویدہ ہوں گی اور یہ سب نیتیں لغو معصیت ہیں۔ اسی طرح ممکن ہے کہ نیت ہو کہ جمعہ کے دن خوشبو لگانا سنت کا اتباع یعنی جناب رسول مقبولa کااقتداء ہے اور اللہ تعالیٰ کے گھر کی تعظیم ہے اور جمعہ کے دن احترام ہے اور مسلمانوں کی بدبو کی ایذاء سے بچانا اور بوئے خوش سے ان کو راحت پہنچانا اور غیبت کے دروازے کا بند کرنا ہے کہ لوگ بدبو سونگھیں گے تو وہ دوسروں سے غیبت کرتے پھریں گے کہ فلاں شخص کے کپڑوں سے بڑی بدبو آتی ہے۔ انہی دونوں طریقوں کی جانب حدیث میں اشارہ ہے کہ رسول مقبولa نے فرمایا جس شخص نے اللہ کے واسطے خوشبو لگائی وہ قیامت کے دن ایسی حالت میں آئے گا کہ مشک سے زیادہ خوشبو اس سے مہکے گی اور جو اللہ کے سوا کسی دوسری غرض سے خوشبو لگائے وہ ایسی حالت پر اٹھے گا کہ مردار سے زیادہ بدبو پھوٹے گی۔ نیت کارکن دوم اخلاص ہے: رکن دوم ''اخلاص'' اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لوگوں کو اسی کا حکم ہوا ہے کہ اللہ کی عبادت کریں مخلص بن کر اور وہی لوگ نجات پانے والے ہیں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت