تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
نے دیکھا نہیں اس کی واقعی تصدیق دل کے اندر نہیں ہوتی اور یہ بھی بات ہے کہ ہر شخص نقد کو ادھار پر ترجیح دیا کرتا ہے لہٰذا طلب دنیا میں ساری تکلیفیں برداشت کر لی جاتی ہیں اور دین کے متعلق نوافل تو درکنار اصل ارکان اور فرائض بھی ادا ہونے مشکل و دشوار پڑ جاتے ہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہارے قلب کی آنکھیں روشن فرمادے اور تم صاحب بصیرت بن جائو تو پھر دینی امور کے انجام بھی دنیا ہی کی طرح تمہارے مشاہدے میں آ جائیںگے اور اگر بصیرت حاصل نہ ہو تو بصیرت والوں یعنی انبیائh اور اولیائے کرامj کے ارشادات میں غور کرو اور دیکھو کہ اس بڑی جماعت میں کوئی بھی ایسا نہیں تھا جو آخرت کی دائمی نعمت اور دائمی تکلیف کا قائل نہ ہواور یہ یقینی بات ہے کہ آخرت کی دائمی بہبودی اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کئے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی اور جب تک دنیا کی طرف سے منہ نہ پھیرو گے اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی جانب توجہ کیونکر ہو گی۔ پس جب ان باتوں کو سو چو گے تو تم کو آخرت پر سچا ایمان اور قلب کو امور غیبیہ پر سکون و اطمینان حاصل ہو جائے گا۔ کیونکہ جو شخص خود اندھا ہو اس پر لازم ہے آنکھ والے شخص کا تابع ہو کر چلے، کیونکہ راستہ کی اونچ نیچ اور منزل مقصود تک پہنچنے والی سڑک اسی کو نظر آرہی ہے بھلا اگر طب کے اندر تم کو دخل نہ ہواور بیمار ہو جاتو تم ہی بتائو کہ اس وقت طبیب کے کہنے پر چلنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ خصوصا اگر کوئی ایسی صورت ہو کہ جس پر تمام اطباء کا اتفاق ہو تو اس میں تمہیں کسی قسم کا شک بھی نہ ہو گا پس یہی حال عقائد کا سمجھو کہ حضرات انبیائh اور اولیائے کرامj اور تمام اہل بصیرت حضرات روحانی طبیب ہیں اور وہ سب کے سب اس پر متفق ہیں کہ آخرت ضرور ہونے والی ہے اور اس چند روزہ زندگی کے نیک و بد اعمال کا بدلہ ضرور ملنے والا ہے لہٰذا اس میں شک کرنے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ روحِ انسانی کی حقیقت: ہاں چند آدمی ایسے بھی ہیں جو روح کی حقیقت کو سمجھے ہی نہیں کہ وہ کیا چیز ہے ان کی نظر اسی روح جسمانی تک قاصر رہ گئی جس کے ذریعہ سے انسان حس و حرکت کرتا ہے یعنی وہ بخارات