تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
نخوت (غرور) وتکبر کا بیان: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ''تکبر کرنے والے کا بہت برا ٹھکانا ہے، کبریائی خاص میری چادر ہے پس جو شخص بھی اس میں شریک ہونا چاہے گا میں اس کو قتل کر دوں گا۔ تکبر کی حقیقت اور آثار: رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ ''جس کے قلب میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہ جائے گا۔ جو لوگ باوجود صاحب ِ عزت ومال ہونے کے تواضع کرتے ہیں اور عاجزی و انکساری کے ساتھ لوگوں سے ملتے ہیں ان کو مبارک ہو کہ ان کے بڑے درجے ہیں ان کی دنیا میں بھی عزت بڑھتی ہے اور آخرت میں بھی۔ تکبر کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپنے آپ کو صفاتِ کمالیہ میں دوسروں سے زیادہ سمجھے اور ظاہر ہے کہ جب انسان کا اپنے متعلق ایسا خیال ہوتا ہے تو نفس پھول جاتا ہے اور پھر اس کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں مثلا راستہ میں چلتے وقت دوسروں سے آگے قدم رکھنا مجلس میں صدر مقام یا عزت کی جگہ بیٹھنا دوسروں کو نظر ِ حقارت سے دیکھنا یا اگر کوئی سلام کرنے میں پیش قدمی نہ کرے تو اس پر غصہ ہونا۔ کوئی اگر تعظیم نہ کرے تو ناراض ہونا کوئی اگر نصیحت کرے تو ناک بھویں چڑھانا حق بات معلوم ہونے پر بھی اس کو نہ ماننا اور عوام الناس کو ایسی نگاہ سے دیکھنا جس طرح گدھوں کو دیکھتے ہیں۔ نعوذ باللہ منہا۔