تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ امابعد! احقر محمد سرور عفی عنہ عرض کرتا ہے کہ چند علمی مضامین کے اخیر میں جی چاہا کہ احباب کو ایک عملی تحفہ پیش کر دوں جس کی ضرورت سب اہل ایمان کو عموماً اور فارغ التحصیل ہونے والے احباب کو خصوصاً نہایت شدید ہے اور وہ قصد السبیل کی تلخیص ہے جو حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی a کی تصنیف ہے اور اس کا نام ان چار حضرات کے مبارک ناموں پر جن کا ذکر الشرافات المہمہ کے شروع میں ''شرافة الدلیل فی تلخیص قصد السبیل الی المولیٰ الجلیل'' رکھ رہا ہوں۔ اور لقب ''اللہ تعالیٰ کا ولی بننے کا طریقہ'' رکھ رہا ہوں۔ یا اللہ! محض اپنے فضل سے بلا استحقاق قبول فرما اور احقر اور سب ناظرین کی نجات بلا عذاب فی الدنیا و الآخرہ کا ذریعہ بنا، بحرمة النبی الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و علیٰ الٰہ و اصحابہ و اتباعہ اجمعین۔ تمہید: قرب حق وولایت حق کا شوق رکھنے والے بعض غلط رسموں اور بدعتوں میں پڑ جاتے ہیں اور بعض ناواقفی سے ان اشعار کا مصداق بن جاتے ہیں: یک سبد پرناں ترا بر فرق سر تو ہے جوئی لب ناں در بدر تابزانوای میانِ جوئے آب وزعطش و زجوع گشتستی خراب کہ مقصود حاصل ہونے کے باوجود اپنے کو محروم سمجھتے ہیں۔ اس لیے مقصود اور طریق کی وضاحت قرآن و حدیث و ارشادات سلف کی روشنی میں کی جاتی ہے۔ ہدایت اول: سلوک و تصوف کی حقیقت یہ ہے کہ اپنے ظاہر کو اعمال شرعیہ سے مزین کرنا اور اپنے دل کو اچھے عقائد اور اچھے اخلاق مثلاً اخلاص و شکر و صبر و زہد و تواضع وغیرہ سے آراستہ کرنا اور یہ درجہ ہر مسلمان کے لیے فرض عین ہے اور اس کا ذریعہ علم و عمل ہے۔ علم کی ایک آسان