تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
بیعت سے مقصود رضائے حق تعالیٰ ہے اور اس کا طریقہ شریعت کی پوری پابندی اور کثرت سے ذکر اللہ ہے۔ بیعت صرف سنت غیر موکدہ ہے کہ اس سے دونوں طرف سے تعلق بڑھ جاتا ہے جس سے مقصود حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے لوگوں نے بہت سی ایسی چیزیں مقصود بنا رکھی ہیں جو ہرگز مقصود نہیں مثلاً: (١) کشف (٢) کرامت۔ (٣) پیر کو بخشش کا ذمہ دار سمجھنا خواہ کتنے ہی گناہ ہم کرتے رہیں۔ (٤) پیر ایک نظر میں کامل بنا دے گا۔ (٥) جوش و خروش۔ مستی نعرے (٦) گناہ بغیر ارادے کے ہی چھوٹ جائیں گے اور نیک کام خود بخود ہو جایا کریں گے۔ (٧) وساوس فنا ہو جائیں گے۔ (٨) محو اور مست رہا کریں گے۔ (٩) پیر صاحب سے تعویذ گنڈے لے لیا کریں گے۔ (١٠) پیر صاحب کی دعا سے سب کام ضرور ہو جایا کریں گے۔ (١١) انوار نظر آئیں گے۔ غیبی آوازیں سنائی دیں گی۔ ہدایت پنجم: طریقت اور تصوف کے دو اقوال ہیں: (١) اخلاق کا نام ہے۔ (٢) پوری شریعت کا نام ہے پہلے قول پر یہ کہنا صحیح ہے کہ شریعت اور ہے طریقت اور ہے۔ جیسے کہتے ہیں کہ کتاب الصلوٰة اور ہے کہ اس میں صرف نماز کے مسائل ہیں کتاب الزکوٰة اور ہے کہ اس میں صرف زکوٰة کے مسائل ہیں یعنی معنی اس مصراع کے ہیں: ^ ورکنز و ہدا یہ نتواں یافت خدارا کہ اخلاق سے متعلق اللہ تعالیٰ کے احکام کنز و ہدایہ میں نہیں مل سکتے یہ کہنا باطل ہے کہ ایک چیز شریعت میں حلال اور طریقت میں حرام ہے۔ یا اس کا الٹا ہے، دوسرے قول پر تو کہہ ہی نہیں سکتے کہ شریعت اور ہے اور طریقت اور ہے۔ ہدایت ششم: دستور العمل اس شخص کے لیے جو عالم نہ ہو اور روزی کمانے میں مشغول ہو عقائد ٹھیک کرے۔ ضروری مسائل یاد کرے، اس کی پابندی کرے، نئی بات علماء سے پوچھے، تہجد اخیر شب