تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
تلاوت قرآن کا بیان تلاوت کی فضیلت: ''رسول اللہa فرماتے ہیں کہ میری امت کے لئے سب سے بہتر عبادت کلام اللہ کی تلاوت ہے حدیث قدسی میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو بندہ قرآن شریف کی تلاوت میں مشغول ہو کر دعا نہیں مانگ سکا اس کو بے مانگے اتنا دوں گا کہ مانگنے والوں کو اتنا نہ دوں گا۔'' تلاوت کلام اللہ کے ظاہری آداب: تلاوت قرآن شریف کے ظاہری آداب تین ہیں۔ ادب اول: تلاوت کرتے وقت دل میں بھی کلام اللہ کا احترام رکھے اور چونکہ ظاہر کو باطن تک اثر پہنچانے میں بہت دخل ہے اس لئے جب ظاہری صورت احترام کی پیدا کی جائے گی تو قلب میں بھی احترام پیدا ہو جائے گا اور ظاہری احترام کی صورت یہ ہے کہ وضو کر کے نہایت سکون کے ساتھ گردن جھکائے ہوئے قبلہ کی طرف منہ کر کے دوزانوں اس طرح بیٹھو جیسے استاد کے سامنے ہیں اور تجوید کے موافق حروف قرآنیہ کو مخارج سے نکالو اور ایک حرف کو دوسرے سے علیحدہ علیحدہ ٹھہر ٹھہرکر تلاوت کرو۔ ''حضرت ابن عباسb فرماتے ہیں کہ اگر میں سورة (اِنَّآ اَنْزَلْنَا اور اَلْقَارِعَةُ) چھوٹی سورتیں سوچ کر تلاوت کروں تو یہ اس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہوں کہ سورۂ بقرہ اور آل عمران فرفر1 پڑھ جائوں۔''