تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
کراتا ہے تو حملہ کرتا ہے ورنہ چپ چاپ بیٹھا رہتا ہے۔ یہی حالت غصہ کی ہونی چاہئے اگر شریعت حکم دے اور غصہ کو بھڑکائے تو فوراً بھڑک اٹھے اور اپنا کام کرے ورنہ چپ رہے اور بے حس و حرکت پڑارہے۔ غصہ کو مہذب اور مسخر بنانے کی ترکیب: غصہ کو ایسا مہذب بنانے کی تدبیریں یہ ہیں کہ نفس کی باگ روکو۔ حلم و برداشت کی عادت ڈالو۔ اور جب کوئی غصہ پیدا کرنے والا واقعہ پیش آئے تو نفس پر جبر کیا کرو اور غصہ کو بھڑکنے نہ دو۔ پس یہی وہ ریاضت ہے جس سے غصہ مطیع وفرماں بردار بن جائے گا۔ دوم: غصہ کے جوش کے وقت ضبط سے کام لو اور اس کو پی جائو اور اس کا ایک علاج علمی ہے اور ایک عملی۔ علمی علاج تو یہ ہے کہ غصہ کے وقت سوچو کہ غصہ کیوں آتا ہے ظاہر ہے کہ اس کا سبب حکم خداوندی میں دخیل ہونا اور دست اندازی کرنا کیونکہ غصہ کرنے والے کا مطلب یہ ہے کہ یہ کام میری مرضی کے موافق کیوں نہ ہوا اور ارادۂ خداوندی کے موافق کیوں ہوا؟ اب تم ہی بتائو کہ یہ حماقت ہے یا نہیں۔ کیا اللہ تعالیٰ کے ارادہ کو اپنے ارادہ اور منشاء کے تابع بنانا چاہتے ہو، یادرکھو کہ خدا کے حکم کے بغیر ذرہ نہیں ہل سکتا پھر تم اس میں دخل دینے والے اور اس کو ناگوار سمجھنے والے کون؟ دوسرے اس بات کا خیال رکھو کہ میرا اس شخص پر کیا حق ہے؟ اور اللہ کا مجھ پر کیا حق ہے؟ اور پھر اللہ کا تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہے؟ ظاہر ہے کہ تم جس شخص پر غصہ کررہے ہو اس کے مالک نہیں ہو۔ خالق نہیں ہو۔ رزق تم اس کو نہیں دیتے۔ حیات تمہاری دی ہوئی نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کے تم پر ہر قسم کے حقوق ہیں کہ تم ہر طرح سے اس کے محکوم و مملوک ہو اور احسان مند ہو بایں ہم تم اپنے مالک حقیقی کی بیسیویں خطائیں اور نافرمانیاں رات دن کرتے ہو اور باوجود اس احسان و استحقاق کے وہ سب کو برداشت کرتا ہے اگر ایک قصور پر بھی سزا دے تو کہیں تمہارا ٹھکانا نہ رہے اور تمہارا حالانکہ کسی پر بھی حق نہیں ہے پھر یہ حالت ہے کہ ذراسی