تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
مجدد الملت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویlکی رائے حَامدًاوَّمُصَلِّیًا کہتا ہے عاجز اشرف علی عفی عنہ اس جزوزمان میں اجرائے دین میں سے جزو اخلاقی وتہذیب ِ نفس کو عوام نے اعتقاد اور خواص نے عمدا کالمحذوف1 المطروح2 کردیا اس سے جو مفاسد دینیہ و تمدنیہ پیداہورہے ہیں علاج اس کا یہی ہے کہ اس کی تعلیم اور اس پر تنبیہ کی جائے چنانچہ سلف نے اسی واسطے اس میں مختلف ومتعدد کتابیں لکھیں ان سب میں زیادہ سہل الماخذو3 جامع تصانیف امام غزالیl کی ہیں پھر ان میں رسالہ''اربعین اخصر وایسر''4 ہے۔ لیکن عربی میں ہونے کی وجہ سے محتاج تھا ترجمہ اردو کا جو کہ ہمارے ملک کی عام زبان ہے اس لئے میری تمنا تھی کہ اس کا اردو ترجمہ ہوجائے اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے ہمارے مولانا محمد عاشق الٰہی سلمہ اللہ تعالیٰ کو کہ اس کام کو نہایت خوبی کے ساتھ انجام دیا میں نے بعض بعض مقامات اس کے دیکھے ترجمہ بہت ہی پسند آیا معنی خیز اور نشاط انگیز ہے اور اگر زیادہ فرصت ہوتی تو خوبی کے ساتھ اس کے دیکھنے کا مشتاق تھا اللہ تعالیٰ اس کو نافع اور مقبول بنادے۔ آمین۔ (اشرف علی) DDD !حذف کیا ہوا @ چھوڑا ہوا #آسان حوالہ $ مختصر آسان