تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
بنی اسرائیل میں ایک فاسق شخص ایک مرتبہ ایک عابد کے پاس اس نیت سے آبیٹھا کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے مجھ پر رحم فرمادے گا۔ اس کو پاس بیٹھا دیکھ کر عابد اپنے دل میں کہنے لگا کہ مجھے اس سے نسبت کیا؟ کہاں یہ اور کہاں میں! اس کے بعد اس سے کہا کہ جائو دور ہو۔ اسی وقت اس زمانہ کے پیغمبرg پر وحی نازل ہوئی کہ ان دونوں سے کہہ دو کہ ازسر نو عمل کریں کہ پہلا کیا کرایا براتھا یا بھلا دونوں کا حبط کر دیا گیا کہ فاسق کے گناہ محو ہوگئے اور عابد کی نیکیاں مٹ گئیں اب آئندہ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے اسی طرح ایک گستاخ شخص ایک عابد کی گردن پر سجدہ کی حالت میں آسوار ہوا واللہ دفع ہو اللہ تیری کبھی مغفرت نہیں کرے گا اسی وقت الہام ہوا بلکہ اے متکبر تیری مغفرت کبھی نہ ہوگی کیا میری مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے کہ قسم کھاکر پختگی کے ساتھ ہمارے ایک بندہ کو اس سے ناامید بناتا ہے۔ حضرت عطا سلمیl باوجود نہایت درجہ متقی اور عابد و زاہد ہونے کے جب کبھی تیز ہوا چلتی یا بادل گرجتا تو یوں فرمایا کرتے تھے کہ مجھ بدنصیب کی وجہ سے لوگوں پر مصیبت نازل ہوتی ہے پس اگر عطا مر جائے تو ان مصیبتوں سے لوگوں کو خلاصی مل جائے دیکھو اس اخلاص اور کثرت عبادت پر ان کو کس قدر تواضع اور اللہ کا خوف تھا اور اس زمانہ میں تو یہ حالت ہے کہ دو چار ظاہری اعمال پر نازاں ہوتے اور اللہ تعالیٰ پر احسان جتاتے اور اس کی حکومت و سلطنت جبروتی کی باگ اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں کہ کسی کو ماریں کسی کو جلائیں حالانکہ ان عبادتوں میں ریاء وسمعہ (دکھاوا اور شہرت) کااحتمال جدا ہے اور انجام و خاتمہ کا خطرہ الگ۔ سوم حسب و نسب: تیسرا تکبر کا سبب حسب و نسب ہے کہ اپنے آپ کو شریف اور عالی خاندان سمجھ کر تکبر کرتے ہیں۔ حسب و نسب پر تکبر ہونے کا علاج: اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے نسب میں غور کرو کہ وہ کیا چیز ہے؟ ظاہر ہے کہ ہر شخص کا نسب اس کے باپ کا ناپاک نطفہ اور ذلیل مٹی ہی تو ہے کہ ہر شخص اسی سے پیدا ہوا ہے پس