تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
خاتمہ : حسن خلق اور اس میں نفس کے دھوکے کا بیان سارے ہی اخلاق ذمیمہ سے صاف ہونا حسن خلق کہا جاسکتاہے: اخلاق مذمومہ جن سے نفس کا تزکیہ کرنا ضروری ہے یوں تو بہت ہیں مگر اصول یہی دس ہیں جن کو بالتفصیل ہم ذکر کرچکے ہیں اور ان میں باہم ایسا تعلق ہے کہ ایک کے ساتھ دوسرا اور دوسرے کے ساتھ تیسرا لگا ہوا ہے اس لئے جب تک سب ہی سے نجات نہ ملے گی اس وقت تک نفس قابو میں نہ آئے گا اور ایک کی اصلاح کرنا اور دوسرے سے بے پرواہ رہنا کچھ مفید نہ ہوگا۔ کیونکہ جو شخص دس بیماریوں میں گرفتار ہو وہ تندرست اسی وقت کہا جاسکتا ہے جب کہ اس کی دسوں بیماریاں جاتی رہیں۔ جس طرح کوئی خوبصورت آدمی حسین اسی وقت کہلاسکتا ہے جب کہ ہاتھ پائوں، آنکھ، کان، غرض سارے اعضا مناسب اور خوبصورت ہوں اسی طرح انسان کو حسن خلق اسی وقت حاصل ہو گا جب کہ اس کی تمام باطنی حالتیں قابل تعریف اور پسندیدہ ہوں رسول مقبولa فرماتے ہیں کہ مسلمان وہی ہے جس کا خلق کامل ہو اور مومنین میں افضل وہی ہے جس کا خلق سب سے بہتر ہو۔ بس اسی عقیدے کا نام دین ہے اور اسی کی تکمیل کے لئے رسول اکرمa دنیا میں تشریف لائے تھے حسن ِ خلق کی تحقیق اور تحدید اور ثمرات و نتائج میں محققین کے اقوال مختلف ہیں مگر ہم اختصار کے طور پر اس کی تحقیق کرتے ہیں۔ حسن خلق کی ماہیت و ثمرات: جاننا چاہیے کہ خَلق اور خُلق یعنی خ کے فتحہ اور ضمہ یعنی زبر اور پیش کے ساتھ جدا جدا دو